Add Poetry

چراغ_شب ہیں ہمیں صبح تک ہی جلنا ہے

Poet: محمد یو نس مجاز By: محمد یو نس مجاز , Haripur

چراغ_ شب ہیں ہمیں صح وتک ہی جلنا ہے
خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھرنا ہے

سفر کٹھن ہی نہیں جبرناروا بھی ہے
مگر امید_سحر لے کے آگے بڑھنا ہے

کبھی تو بستی میں اترے گی روشنی یارو
کبھی تو ظلمت_شب نے گزر ہی جانا ہے

ملیں ہیں لمحے خوشی کے وہی غنیمت ہیں
اداسیوں کا مسلسل یہ دور چلنا ہے

یہ مات کم تو نہیں ہے مجاز دشمن کی
حسد کی آگ اسے عمر بھر ہی جلنا ہے

Rate it:
Views: 142
24 May, 2024
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets