Add Poetry

چشمِ نم میں خواب ہیں سنتے نہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

چشمِ نم میں خواب ہیں سنتے نہیں
بے وفا احباب ہیں سنتے نہیں

یہ جدائی کے دنوں کے رنج و غم
ہم بہت بیتاب ہیں سنتے نہیں

ہم دریدہ جسم ہیں ، اُس کے لیے
اطلس و کمخواب ہیں سنتے نہیں

کھو گئے تو مل نہ پائیں گے کبھی
ہم بہت نایاب ہیں سنتے نہیں

ہم اٹھا سکتے نہیں بارِ فراق
مضمحل اعصاب ہیں سنتے نہیں

حُسن کے انداز ہیں وشمہ مگر
وہ شبِ مہتاب ہیں سنتے نہیں

Rate it:
Views: 181
03 Apr, 2023
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets