Add Poetry

چلو! آؤ ایک قدم آگے بڑھائیں

Poet: زینب عارف By: زینب عارف, Lahore

چلو! آؤ ایک قدم آگے بڑھائیں
زبان اپنی کو مقبول بنائیں

کیوں ہیں آخر ہم گم مغرب کے لہجوں میں،
اردو کی نفاست کو آؤ مشہور کروائیں

ہاں مانا یہ ضرورت ہے زمانے کی مگر،
کیوں زمانے کو آخر گھر میں بسائیں

محبت ہے ہمیں دل و جان سے اس سے،
تو کیوں نہ ملک اپنے کو گھر کہلوائیں

گھر اپنوں سے سجتا ہے، اپنی ہے زبان ہماری،
تو چلو اپنی زبان سے ہم لگاؤ بڑھائیں

Rate it:
Views: 1057
03 Sep, 2022
Related Tags on Pakistan Poetry Poetry
Load More Tags
More Pakistan Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets