چلو یہ فرض کرتے ہیں
کبھی موقع ملے تم کو
رسول پاک سے ملنے کا
کروگی کیا کہو گی کیا
اگر خدا کی رحمت ہو
کبھی موقع ملے مجھ کو
تو بہت کچھ دل میں ہے میرے
جو ان سے میں نے کہنا ہے
پر اتنا جانتی ہوں میں
کہہ نہ سکوں گی کچھ بھی میں
لب خاموش ہوں گے تب
بس آنکھیں بولتی ہونگی
بولناوہاں پہ لازم نہیں
وہ بن بولے سمجھتے ہیں
یہ راز ونیاز ہے ان کا
کہ دل کی جان لیتے ہیں
اور ان کی محفل کے آداب ہی
بہت الگ ہیں سب سے یوں
کہ میں چھپ کے بیٹھ جاؤں گی
وہ سب کچھ جان جائیں گے