Add Poetry

چوروں کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے

Poet: purki By: M.Hassan, karachi

چوروں کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے
چمچوں کی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے

اس کے لئے عوام کا اتحاد ضروری ہے
اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنا ضروری ہے

اس ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے
کرپشن کے بادشاہ کا خاتمہ ضروری ہے

اپنے وطن کو چھڑاؤ مغلوں کے وارثوں سے
اس کیلئے تحریک انصاف کی فتح ضروری ہے

بھتہ خوروں اور لٹیروں سے نجات پانے کیلئے
عوام کا تمام تر تعصبات سے نجات ضروری ہے

قوم کو ایک لڑی میں پرونے کے لئے
فرقہ پرست مولویوں سے نجات ضروری ہے

صحیح معنوں میں اسلام کو سمجھنے کے لئے
صبح و شام قرآن کو سمجھکر پڑھنا ضروری ہے

ایک دوسرے کی دل کی کدورتوں کومٹانے کیلئے
ایک دوسرے کوصبح و شام سلام کرنا ضروری ہے

ان منافق سیاستدانوں کو سمجھنے کیلئے
ان کی مصروفیات کو سمجھنا ضروری ہے

اپنا سارا مال رکھا ہے فارن بینکوں میں
اس مال کا ملک میں لانا بہت ضروری ہے

اگر ہمدردی ہے تمہیں اپنے پیارے وطن سے
تواپنا ووٹ سوچ سمجھ کر دینا ضروری ہے

اگر چاہتے ہو کہ بدلے قسمت تیرے بچوں کی
تو انھیں اچھی تعلیم دینا بہت ضروری ہے

اگر ہو سرمایہ تیرے پاس تو بڑھاؤ اپنی آبادی
اگر تم غریب ہو تو پھر بربادی ضروری ہے

اگر چاہتے ہو دنیا میں امن و محبت
تو جاہل ملاؤں کا خاتمہ ضروری ہے

اگر چاہتے ہو کہ تیرا جیب رہے ہمیشہ خالی
تو جعلی مسیحاؤں سے علاج ضروری ہے

 

Rate it:
Views: 377
10 Jul, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets