Add Poetry

کاش میں بھی پینڈو ہوتا

Poet: Saleem Nasir By: Saleem Nasir, Lahore

کاش میں بھی پینڈو ہوتا
نہ میں پڑھتا
نہ اپنی سوچ کی باتٰیں کرتا
نہ لمحے بے تاب ہوتے
نہ میرے کوئی خواب ہوتے
آنکھوں کے جو سامنے رہتا
ماں باپ مجھ سے بھی خوش ہوتے
پِنڈ میں رہتا پینڈو بن کر
لسیاں اور میں دودھ پیتا
تھوڑا بہت کام کرتا
رات کا سونا ایک طرف
دوپہر کو بھی آرام کرتا
چوبیس گھنٹے خوش خوش رہتا
پی ٹی وی کے ڈرامے دیکھتا
اور ریڈیو پہ گانے سنتا
نہ کوئی میں فیشن کرتا
نہ میرا کوئی خرچہ بڑھتا
نہ اخباری کالم پڑھتا
نہ کوئی سیاسی ٹینشن لیتا
کسی مٹیار سے شادی کر کے
آٹھ دس بچے پیدا کرتا
محدود پیمانے کی سوچوں میں
اپنے آپ کو خوش خوش رکھتا
لیکن اب یہ ممکن نہیں ہے
میری سوچ اور میرے خواب
جینے کے ادب و آداب
بے مقصد کوئی زندگی جی کر
موت کا جام نہ پینے دیں گے
چین سے اب نہیں جینے دیں گے
 

Rate it:
Views: 753
21 Apr, 2008
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets