کس طرح ہم زندگی کی

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, walees uk

غم سے کیوں گھبرا کے ہم جینے کی عادت چھوڑ دیں
کس طرح ہم زندگی کی چاہ و حسرت چھوڑ دیں

مٹ چکی ہے گو زمانے سے شرافت آج کل
اِس کا مطلب یہ نہیں ہم بھی شرافت چھوڑ دیں

دوستی کے پیرہن میں دشمنوں سے کہہ دیا
آپ میرے دل کی گلیاں میری جنت چھوڑ دیں

مال و زر سے کس نے چاہت کو خریدا ہے کبھی
بخدا یہ سو چنا بھی اہلِ ثروت چھوڑ دیں
 

Rate it:
Views: 694
26 Aug, 2008