کسی اور سے پیار تو کرتی ہو گی

Poet: سید hammad razaنقوی By: syed hammad raza naqvi, faisalabad

چلو مجھکو نہ سہی کسی اور سے پیار تو کرتی ہو گی
میری آنکھوں کو رولا کے ان آنکھوں مے شنگھار تو کرتی ہو گی

ہاتھ مے کنگن کو گھما کر وہ اداس سی بیٹھی
اپنے مطلوب کا دیر گئے انتظار تو کرتی ہو گی

ریشم سے بنے تکیے کو باہوں مے. بھر کے
یادوں کو مری نمودار تو کرتی ہو گی

جب پیار کی الجھن مے وہ خود سے جھگڑتے ہو گے
میرے برداشت کی حد کا اقرار تو کرتی ہو گی

میرے کانوں کی سماعت نے سنا کئی سال جسے
اسی انداز مے اب وہ گفتار تو کرتی ہو گی

میرے آنگھن مے لگا اسکی یادوں کا چمن
اس کو داغ دار محبت شرم شار تو کرتی ہو گی

یاد ہے آج وہ گلیاں کہ جہاں کھیلے رضا
یاد انکو بھی وطن کا طلبگار تو کرتی ہو گی

Rate it:
Views: 395
27 Jun, 2016
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL