کلامِ پاک میں اللہ نے بس یہ ہی بتلایا
نبی ﷺ کا جو نہ ہو پائے ہمارا ہو نہیں سکتا
غلامِ مصطفٰی ہو اور جہنم میں چلا جائے
خدائے مصطفٰی کو یہ گوارا ہو نہیں سکتا
نزع کا وقت ہو اور سامنے تیرے مدینہ ہو
نصیب اس سے گہرؔ اچھا تمہارا ہو نہیں سکتا
جہاں ملتا ہے بے مانگے ، دَرِ قاسِم فقط لوگو
بَجُز اس کے کوئی ایسا دوارہ ہو نہیں سکتا