کون سمجھتا ہے ؟

Poet: Arooj Fatima(Lucky) By: Arooj Fatima(Lucky), K.S.A

کبھی کبھی اکثر
میں سوچتی ہوں
اس بھری دنیا میں
مجھے اچھا
کون سمجھتا ہے ؟
دیکھو ! نا
نہ میرے اپنے مانے
نا ُتوں مانا اور نہ ہی
تیرے اپنے مانے
تو پھر بھلا مجھے سچا
کون سمجھتا ہے ؟
جیسے اک کھلونا
ٹوٹ جانے پر بچے کو
سب کہتے ہیں نیاء مل جائے گا
ویسے ہی تمہارے بچھڑنے پر
سب نے کہا اور تو اور
تم نے بھی کہا
لکی ! تمہیں تو نیاء
ساتھی مل جائے گا
دیکھو تو مجھے بچا
کون سمجھتا ہے ؟
میری محبت آزما کر
وہ بہت رویا
میں تو خدا کے
سہارے جیتی ہوں
پھر میرے گھر کو کچا
کون سمجھتا ہے ؟
شاید مجھے تم سے
اب نفرت ہو گئی ہیں
مگر جانتی ہوں
میری یہ سب باتیں
فرضی ہیں پھر میری
فرضی کہانیوں کو سچا
کون سمجھتا ہے ؟

Rate it:
Views: 681
28 Sep, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL