Add Poetry

کچھ اس لئے بھی مجھے خوف اب ہوا کا ہے

Poet: syed Aqeel shha By: syed Aqeel shah, sargodha

کچھ اس لئے بھی مجھے خوف اب ہوا کا ہے
مرے مکان پہ سایہ کسی ردا کا ہے

بہت اداس ہوں اے ساعتِ قضا ٹھہرو
کڑا ہے وقت تو لمحہ یہی دُعا کا ہے

حسیں رتوں کی جواں چاندنی سمیٹ کے رکھ
اب اِس کے بعد ہر دن کڑی سزا کا ہے

وہ کھوج جس کے لئے عمر رائیگاں گزری
وہی سراغ کسی اور نقشِ پا کا ہے

ہر ایک بات تو مدت کی ہو چکی تھی طے
ہمارے بیچ کا جھگڑا فقط انا کا ہے

میں عہدِ جبر میں خاموش اِس لئے ہوں عقیلؔ
کہ عدل جیسا بھی ہو فیصلہ خدا کا ہے

Rate it:
Views: 385
04 Mar, 2015
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets