کچھ دیر لگتی ہے ۔۔۔

Poet: Dr. Humera Islam By: Dr. Humera Islam, Karachi.

سنو
کچھ دیر لگتی ہے
شاخ پر پھول کھلنے میں
شجر پہ پھل کے لگنے میں
کسی سوئیٹر کے بننے میں
کسی منظر کے بننے میں
کسی
گھاؤ کے بھرنے میں
مگر تم منتظر رہنا
یہ گھاؤ بھر ہی جائے گا
وہ منظر پھر سے آئے گا
جب ہم سب مل ہی جائیں گے
ستارے مسکرائیں گے
ہم اِک دن لوٹ آئیں گے

Rate it:
Views: 414
07 Sep, 2013
More Life Poetry