کہاں ہیں،کہاں ہیں؟

Poet: ayesh By: ayesh, Peshawar

کہاں ہیں،کہاں ہیں؟
یہ اونچےاونچےمکان بنانےوالے
ان مکانوں کوسجانےوالے
ان میں رہنےوالے
یہاں چلنےپھرنےوالے
ہنستےبولنےوالے
اپنےنازاٹھوانےوالے
اک الگ پہچان رکھنےوالے
کبھی اس بستی میں بسنےوالے
اس زمیں پہ رہنےوالے
اسکوجاگیرسمجھنےوالے
امیدیں دنیاسےلگانےوالے
مال وزرتھولنےوالے
انسانیت کچلنےوالے
بھائی کوبھائی سےلڑانےوالے
اپنی نفس کی ماننےوالے
نازقوت پہ کرنےوالے
پھروسہ طاقت پہ کرنےوالے
اپنی دھن میں رہنےوالے
نام ونمودکےپجاری
مخلوق خداکوستانےوالے
اب کہاں ہیں،سب کہاں ہیں؟
“سب مٹی میں جاملیں ہیں
کچھ بھی نہ لےکہ ساتھ گئے ہیں
لینےکواپنےاعمال ہی لےچلےہیں“

Rate it:
Views: 334
04 Dec, 2015
More Life Poetry