کیا ایسا نہیں ہو سکتااچانک تم چلے آو

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

کیا ایسا نہیں ہو سکتا
اچانک تم چلے آو
سنو۔۔۔۔۔
اب سانس کی آمدورفت دشوار لگتی ہیں
محبت کی زباں سے زندگی بیزار لگتی ہے
…وفا کی یاد میں ہر اک نگاہ اشک بار لگتی ہے
یہ کیسی رات ہے آنکھوں میں جو بیدار لگتی ہے
کیا ایسا ہو نہیں سکتا
آچانک تم چلے آو۔۔۔۔۔۔
میری ہر سانس اچانک ایک پل تھم کر رواں ہو جائے
محبت کی زباں خود زندگی کی بھی زباب ہو جائے
وفا کی یاد میں روتی نگاہ بااماں ہو جائے
گزرتی شب مری آنکھوں پہ یک دم مہرباں ہو جائے
کیا ایسا نہیں ہو سکتا
اچانک تم چلے آو۔۔۔۔۔۔
 

Rate it:
Views: 513
08 Nov, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL