Add Poetry

کیا ہوا تھوڑی سی پی لیتے ہیں لوگ

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistan

زہر غم چپ چاپ پی لیتے ہیں لوگ
اس جہاں میں یوں بھی جی لیتے ہیں لوگ

حکمراں پیتے ہیں لوگوں کا لہو
کیا ہوا تھوڑی سی پی لیتے ہیں لوگ

غربت و افلاس میں مرتے ہیں پر
وعدہ ء فردہ پہ جی لیتے ہیں لوگ

آ نہیں سکتا کوئی بھی انقلاب
خوف سے جب ہونٹ سی لیتے ہیں لوگ

Rate it:
Views: 352
01 Nov, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets