Add Poetry

کیو ں میرا وطن زخموں سے چُور ہے

Poet: Muhammad Saleem qadri By: Muhammad Saleem qadri, Karachi

سنا ہے عوام یہاں کی بہت غیور ہے
پھر کیو ں میرا وطن زخموں سے چُور ہے

قدرت کی ہر نعمت سے یہ مالامال ہے
لوگوں میں ہے دوریاں ،دشمن کی چال ہے

کہتا ہے ہر کوئی وہ اپنے فرض پہ مامور ہے
پھر کیو ں میرا وطن زخموں سے چُور ہے

رہبر ہمارے رہزن کا روپ دھار کر
جی رہے ہیں خودی پے، شب خون مار کر

اعلان ہے ہر خطہ مسرت سے بھرپور ہے
پھر کیو ں میرا وطن زخموں سے چُور ہے

ننگے ہیں سر،بھوک سے بچے ہیں بے قرار
پھولے نہیں سماتے ارباب اختیار

ایوانوں میں ہر طرف، چراغاں ہے نور ہے
پھر کیو ں میرا وطن زخموں سے چُور ہے

ہر روز اک نیا قہر ٹوٹ رہا ہے
دامن آس کا ہاتھوں سے چھوٹ رہا ہے

دلوں میں ہے کینہ، ذہنوں میں فتور ہے
سلیم اس لئے میرا وطن زخموں سے چُور ہے

Rate it:
Views: 470
17 May, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets