گفتگو
Poet: Sharif Munawar By: Saeed Anjum Rahi, karachiجو بھی کہنا ہے کہو پھر ان کہا رہ جائے گا
قربتوں کے درمیاں بھی فاصلہ رہ جائے گا
بند کانوں سے سنے گا تو کھنکتی گفتگو
بھیگی آنکھوں سے اسے دیکھتا رہ جائے گا
تتلیاں ہجرت کریں گی موسموں کے ساتھ ساتھ
اور شہر دل میں آشوب ہوا رہ جائے گا
More Life Poetry






