ہر درد کا ہے رنگ عیاں میرے مکاں میں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachiہر درد کا ہے رنگ عیاں میرے مکاں میں
گونجی ہے مری آہ وفغاں میرے مکاں میں
اترے ہیں مری چھت پہ جو رحمت کے فرشتے
ہوتی ہے محبت کی اذاں میرے مکاں میں
ہر شاخ پہ بیٹھی ہے تری یاد کی تتلی
کیا خوب ہے خوشبو کا سماں میرے مکاں میں
ہر سمت بہاروں نے بنا رکھےہیں ڈیرے
آئے گی کبھی ان نہ خزاں میرے مکاں میں
لگتا ہے کسی روز میں ہوجاؤں گی اندھی
پھیلا ہے محبت کا دھواں میرے مکاں
کرتی ہوں رقم سارے فسادات میں وشمہ
اتنے ہیں یہاں وہم وگماں میرے مکاں میں
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL