سنو ہم شاعر لوگ بہت حساس ہوتے ہیں
غموں کے بےانت خزانے ہمارے پاس ہوتے ہیں
نہ خوشیوں کے طلبگار ہم نہ دولت کے پجاری ہیں
فقط لفظوں کے خزانے ہماری اساس ہوتے ہیں
ہم جب لکھنے بیٹھتے ہیںدرد بن جاتے ہیں سمندر
اور ہمارے جذبات صدیوں کی پیاس ہوتے ہیں
ضروری نھیں کہ ہم صدا آپ بیتی ہی لکھتے ہوں
ہماری تحریروں میں شامل سب کے احساس ہوتے ہیں