Add Poetry

ہم کو اپنی جاں سے پیارا اپنا شہر وہاڑی ہے

Poet: Zubair Tarar By: Ali, Multan

ہم کو اپنی جاں سے پیارا اپنا شہر وہاڑی ہے
جنت جیسا ایک نظارہ اپنا شہر وہاڑی ہے

آنے والی نسلیں اس کی عظمت کے گُن گائیں گی
پاکستان کا روشن تارہ اپنا شہر وہاڑی ہے

پیار محبت ہر اک میں ہے لوگ یہاں کے مخلص ہیں
یکجہتی کا ایک اشارہ اپنا شہر وہاڑی ہے

کیوں نہ اسکا کوچہ کوچہ ہم کو جان سے پیارا ہو
جیون جس میں گزرا سارا اپنا شہر وہاڑی ہے

پاکستاں کا ہر اک خِطّہ یوں تو روشن روشن ہے
لیکن یارو فخر ہمارا اپنا شہر وہاڑی ہے
 

Rate it:
Views: 688
01 Aug, 2021
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets