Add Poetry

ہیں سارے انکشاف اپنے ہیں سارے ممکنات اپنے

Poet: کمار پاشی By: Shaman, Rawalpindi

ہیں سارے انکشاف اپنے ہیں سارے ممکنات اپنے
ہم اس دنیا کا سارا علم لے جائیں گے سات اپنے

چمک ویسی نہ ماتھے پر دمک ویسی نہ چہرے پر
ستارے کس کے گھر جانے لٹا آئی ہے رات اپنے

نہ ہوگی دل کشی دنیا میں اک دن وہ بھی آئے گا
کہ سارے راز اگل دے گی کسی دن کائنات اپنے

نہیں گر دیکھ سکتی موت سے لڑتے ہوئے مجھ کو
تو پھر اے زندگی لے جا تو سارے التفات اپنے

کھلا ہے عمر کی شام حزیں میں راز یہ پاشیؔ
کہ ہر دم موت کو بھی ساتھ رکھتی ہے حیات اپنے

Rate it:
Views: 274
17 Sep, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets