ہے زنده روانگی سے زندگی

Poet: Nimr By: Nimrah, Lahore

ہے زنده روانگی سے زندگی
دریا کے ٹھیراؤ نے سیکهایا ہے

صراط مستقیم، منزل فلاح
مگر خواہشوں کے چوراہے نے بهٹکایا ہے

عجب نظام عمل، جتنا اس جہاں میں نفع
اتنا اس جہاں میں نقصان اٹهایا ہے

مشکل کے ساتھ آسانی، سکھ کے ساتھ دکھ
بے شک خدا نے ہر شہ کو جوڑی میں بنایا ہے

هوں احساسات کے حسین گلستاں میں مگر
انجان سی بے حسی نے دل مرجهایا ہے

سخت رویوں کی جهلستی دهوپ میں
شدت سے درکار شائستگی کی چھایا

Rate it:
Views: 572
03 Dec, 2017
More Life Poetry