Add Poetry

یا شاہِ امم

Poet: NADIA TARIQ By: NADIA TARIQ , LAHORE

میں نے جب بھی پکارا یا شاہِ امم
میری بگڑی بنانے چلے آئے وہ

کبھی مشکل ہوا جو میرا راستہ
ہر رکاوٹ ہٹانے چلے آئے وہ

طلبِ دیدار میں جب ہوئی چشمِ نم
اپنا جلوہ دکھانے چلے آئے وہ

مجھ کو ٹھکرا دیا اِس زمانے نے جب
پھر تو اپنا بنانے چلے آئے وہ

ہوئیں کافور دنیا کی سب ظلمتیں
نور حق کا لٹانے چلے آئے وہ

Rate it:
Views: 318
28 May, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets