Add Poetry

یارب اتنی سی التجا تھی

Poet: Maria Riaz By: Maria Ghouri, Haroon abad

یارب اتنی سی التجا تھی
مجھے محبت مت ہو نے دینا
مجھے محبت کا راہی مت بنانا
مجھے اس آگ میں مت جلانا
مجھے قندیل کا پروانہ مت بنانا
مجھے آزمائشوں کی زنجیروں میں مت ڈالنا
یارب اتنی سی التجا تھی
میرا دل دھڑکنے مت دینا
میرا جہاں برباد مت ہونے دینا
میرا پھولو کے ساتھ انجانا رشتہ مت جوڑنا
تیتلیوں کے رنگوں میں محبت ڈھلنے مت دینا
یارب اتنی سی التجا تھی
مجھے اس بے رحم دنیا کا باشندہ مت کرنا
مجھے اس ندی میں کشتی چلانے مت دینا
میری روح اس مجسمے میں مت پھوکنا
مجھے اس صحرا میں بکھرنے مت دینا
مجھے یادوں کی آگ میں مت جلانا
محبت مت ہونے دینا
اتنی سی التجا تھی
میرے رب

Rate it:
Views: 383
02 Jan, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets