Add Poetry

یارب میرے عوام کہ اتنا شعور دے

Poet: purki By: m.hassan, karachi

یا رب میرے عوام کو اتنا شعور دے
سب مل کر ان لٹیروں کو شکست دے

آنے والا الیکشن پھر دے رہا ہے موقع
ملک دشمنوں کو پھر سے نہ دو تم موقع

سالوں سال سے پھنسے ہیں ہم انکے چنگل میں
اب پھر سے پھنس نہ جانا دوبارہ انکے چکر میں

آزمودہ لوگوں کو پھر سے کبھی نہ آزمانا
آسیب زدہ لوگوں کوپھر سے نہ تم بٹھانا

مومن کبھی ڈسواتے نہیں اک ہی سوراخ سے دو بار
سالوں کے ڈسنے والوں سے پھر خود کو نہ ڈسوانا

انسان ہونے کے ناطے ہمارے مسائل ہیں مشترک
ان ظالموں کے جھانسوں میں آکر خود کو نہ بانٹ لینا

ہم انسان ہیں ہمیں انسان ہی رہنے دو اے پیشہ ورو
ہمیں رنگ و نسل فرقہ و زاتوں میں نہ بانٹو لوگو

یہ نسل و رنگ فقط تیری پہچان کے لئے ہیں اور کچھ بھی نہیں
تیری طاقت و پروازہیں فقط تیرے آپس کے اتحاد و اتفاق میں

سیاستداں ہیں متحد صرف حکمرانی کے لئے
کاش تم بھی ہوتے متحد اپنا حق لینے کے لئے

ظالموں کی حکمرانی فقط ہمارا انتشار ہے
ہم ہونگے متحد تو یہ فقظ اک غبار ہے

ہمیں لڑا لڑا کر یہ ملک دشمن بہت مزے میں ہیں
جس دن ہم اک ہو جائے وہ دن ان کی موت ہے

ملک کے سارے وسائل پر آج ہیں ان کا قبضہ
معمولی چھینک بھی آئے تویہ بھاگتے ہیں امریکہ

سرکاری ہسپتالوں پر ہیں مسیحاؤں کا قبضہ
عوام کو ملنے والی دواؤں پر مافیاؤں کا قبضہ

پورے ملک پر غنڈوں اور بدمعاشوں کا قبضہ
ملک کے تمام وسائل پر شیطانوں کا قبضہ

اب پھر موقع مل رہا ہے ان سے جان چھڑانے کا
ایک بار متحد ہوکر دیکھواپنی طاقت و عظمت کا

روز روز کے مرنے سے تو بہتر ہے اک دفعہ مرنا
پرچوں کی موت سے بہتر ہے تھوک کی موت مرنا

اپنے ووٹوں کی قوت سے تم ان چوروں کو بھگادو
اچھے لوگوں کو ووٹ دے کر تم خود کو سنوارو

اس دور میں ووٹ کی جو قوت ہے تیرے پاس
اس ووٹ کی قوت سے تم اپنے ملک کو بچا لو

اس ملک کو بنایا ہے سنوارا ہے ان فاقہ کشوں نے
اس ملک کو بچانا ہے تو فاقہ کش مزدور کو بچالو

یہ ملک ہمارا ہے اور یہ خاک ہے ہماری
اس خاک میں خاک ہوکراس خاک کو بچالو

Rate it:
Views: 470
09 Jul, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets