یوم حشر
Poet: Shabbir Rana By: Dr.Ghulam Shabbir Rana, Jhang City (Punjab -Pakistan)بوجھ بنے ہیں دھرتی کا جو کرتے ہیں کفران
ان سے باز پرس کا مرحلہ لازم ہے ہر آن
فبای الا ربکما تکذبان
ارض و سما اقلیم ہے اس کی سن لیں جن و انسان
اس سے مفر کا زعم ہے جس کو کھلا ہے یہ میدان
تاب و تواں کا نشہ ہے جس کو ہے یہ وہم و گمان
کس کو میسر رب سے مفر کی قوت بے پایان
فبای الا ربکما تکذبان
خالق کے منکر کی خاطر تیار ہوئی ہے نار
جھونکا جائے گا وہ دھوئیں میں جو ہو گا تیرہ و تار
اس کے بعد اٹھیں گے شعلے جن میں نہ ہو گا دھواں
اس عذاب میں مشرک کو کہیں نہ ہو گی امان
کسی طرف سے بھی نصرت کا نہ ہو گا امکان
فبای الا ربکما تکذبان
حشر کے دن افلاک کا دامن ہو جائے گا چاک
دہک اٹھے گا فلک کا آنچل ہو گا قصہ پاک
رنگ فلک کا ایسے ہو گا جیسے چمڑا لال
اے کج رو انسانو اب بھی کچھ تو کر لو خیال
پہچانو رب کی قدرت کواے جن و انسان
فبای الا ربکما تکذبان
وہ خالق ہے سب لوگوں کی نیت سے آگاہ
جنوں اور انسانوں کے عمل کی اسے نہیں پرواہ
محشر کے دن خلقت کے عصیاں کا کیسا سوال
اسے تو نیک اور بد خلقت کی ہے بہت ا چھی پہچان
فبای الا ربکما تکذبان
جانتا ہے وہ خالق جن و انساں کے اطوار
اس کے علم میں ہے ان لوگوں کا قبیح کردار
خالق کے احسانات کا جو کرتے ہیں پیہم انکار
مجرم کے چہرے کی نحوست بنے گی پھر غماز
محشر کے دن عصیاں کے کھل جائیں گے سب راز
حق کا منکر حشر کے دن کڑی سزا پائے گا
پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر اس کو کھینچا جائے گا
مشرک کو ٹانگوں سے پکڑ کر گھسیٹا جائے گا
اس دھرتی کے بوجھ کو آخر پیٹا جائے گا
اسے دکھلائی جائے گی جہنم جو ہو گی بہت قریب
یہی ہے وہ ہاویہ جس کی تم کرتے تھے تکذیب
رزق کھایا پھر بھی جھٹلایا اور کیا کفران
ہاویہ میں ہے کھولتا پانی اب اس میں کرو گزران
پے درپے چکر کھائیں گے اس میں یہ مجرم ہر آن
فبای الا ربکما تکذبان
جب لفظ ساتھ چھوڑ جائیں
جب آنکھ فقط نمی بولے
جب لب خالی رہ جائیں
کیا صرف سجدہ کافی ہے؟
کیا تُو سنے گا وہ آواز
جو کبھی ہونٹوں تک نہ آئی؟
جو دل میں گونجتی رہی
خاموشی میں، بے صدا؟
میرے سجدے میں شور نہیں ہے
صرف ایک لرزتا سکوت ہے
میری دعا عربی نہیں
صرف آنسوؤں کا ترجمہ ہے
میری تسبیح میں گنتی نہیں
صرف تڑپ ہے، فقط طلب
اے وہ جو دلوں کے رازوں کا راز ہے
میں مانگتا نہیں
فقط جھکتا ہوں
جو چاہا، چھن گیا
جو مانگا، بکھر گیا
پر تُو وہ ہے
جو بکھرے کو سنوار دے
اور چھن جانے کو لوٹا دے
تو سن لے
میری خاموشی کو
میری نگاہوں کی زبان کو
میرے خالی ہاتھوں کو
اپنی رحمت کا لمس عطا کر
کہ میں فقط دعاؤں کا طالب ہوں
اور وہ بھی بس تیرے در سے
سخاوت عثمان اور علی کی شجاعت مانگ رہے ہیں
بے چین لوگ سکون دل کی خاطر
قرآن جیسی دولت مانگ رہے ہیں
بجھے دل ہیں اشک بار آ نکھیں
درِ مصطفیٰ سے شفاعت مانگ رہے ہیں
سرتاپا لتھڑے ہیں گناہوں میں
وہی عاصی رب سے رحمت مانگ رہے ہیں
رخصت ہوئی دل سے دنیا کی رنگینیاں
اب سجدوں میں صرف عاقبت مانگ رہے ہیں
بھٹکے ہوئے قافلے عمر بھر
تیری بارگاہ سے ہدایت مانگ رہے ہیں
بروز محشر فرمائیں گے آقا یارب
یہ گنہگار تجھ سے مغفرت مانگ رہے ہیں
آنکھوں میں اشک ہیں ، لبوں پر دعا ہے
جنت میں داخلے کی اجازت مانگ رہے ہیں
ہر دور کے مومن اس جہاں میں سائر
اصحاب محمدجیسی قسمت مانگ رہے ہیں
دردِ مصطفے کی گدائی ملی
جو پڑھتے ہیں نعتِ شہِ دین کی
مجھے دولت خوش نوائی ملی
وہ دونوں جہاں میں ہوا کامراں
جنھیں آپ کی آشنائی ملی
نبی کا جو گستاخ ہے دہر میں
اسے ہر جگہ جگ ہنسائی ملی
جسے مل گئ الفت شاہ دیں
اسے گویا ساری خدائی ملی
غلامی کی جس کو سند مل گئی
اسے وشمہ پارسائی ملی
تو بے نیاز ہے تیرا جہاں یہ سارا ہے
ترے حضور جھکی جب جھکی ہے پیشانی
ترا کٰا ہی سجدوں میں جلوہ فرما ہے
تو آب و خاک میں آتش میں باد میں ہر سو
تو عرش و فرش کے مابین خود ہے تنہا ہے
تری صفات تری ذات کیا بیاں کیجئے
تو اے جہاں کے مالک جہاں میں یکتا ہے
تجھی سے نظم دو عالم ہے یہ کرم تیرا
تو کائینا کا خالق ہے رب ہے مولا ہے
تو ہر مقام پہ موجود ہر جگہ حاضر
تو لامکاں بھی ہے ہر اک مقام تیرا ہے
مرا بیان ہے کوتاہ تیری شان عظیم
ثناہ و حمد سے وشمہ زبان گویا ہے
Jab Khamosh Tha Rab Magar Ab Inteha Ho Gayi Thi
Waqt Ke Saath Yeh Zulm Barhne Laga Tha
Har Ek Bacha Khuda Ke Aage Ro Raha Tha
Tum Itne Jaahil The Ke Bachon Ki Aah Na Sun Sake
Yeh Khwahishen Yeh Baatein Yeh Minatein Na Sun Sake
Yun Roti Tarapti Jaanon Pe Tars Na Kha Sake Tum
Woh Maaon Ke Sapne Tod Ke Hanste Rahe Tum
Woh Masoomon Ki Duaein Rad Nahin Gayin
Woh Pyaaron Ki Aahen Farsh Se Arsh Pohanch Gayin
Phir Ek Jhalak Mein Teri Bastiyan Bikhar Gayin
Aag Yun Phaili Ke Shehar Tabah Aur Imaratein Jal Gayin
Phir Tumhare Barf Ke Shehar Aag Mein Lipat Gaye
Barf Se Aag Tak Safar Mein Tum Khaak Mein Mil Gaye
Tum Samajhte The Tum Badshah Ban Gaye
Tumhare Ghuroor Phir Aag Se Khaak Ban Gaye
Tum Unko Beghar Karte The Na Karte Reh Gaye
Aag Aisi Jhalki Ke Tum Be-Watan Ho Kar Reh Gaye
Aye Zaalim! Tum Chale The Bare Khuda Banne
Aur Tum Tamaam Jahano Ke Liye Ibrat Ban Ke Reh Gaye
روا ں ذ کرِ ا لہ سے بھی زبا ں کو رب روا ں رکھتا
جہا ں میں جو عیا ں پنہا ں روا ں سب کو ا لہ کرتا
مسلما نوں کے د ل کے بھی ا یما ں کو رب روا ں رکھتا
پکا را مشکلو ں میں جب بھی رب کو کسی د م بھی
ا ما ں مشکل سے د ی ، پھر ا س ا ما ں کو رب روا ں رکھتا
میرا رب پہلے بھی ، باقی بھی ، رب ظاہر بھی ، با طن بھی
جہا ں میں ذ کرِ پنہا ں عیا ں کو رب روا ں رکھتا
مُعِز بھی رب، مُذِ ل بھی رب ، حَکَم بھی رب ، صَمَد بھی رب
ثناءِ رب جہا ں ہو ، اُ س مکا ں کو رب روا ں رکھتا
بقا کچھ نہیں جہا ں میں خا کؔ ، سد ا رہے گا خدا اپنا
پوجا رب کی کریں ، جو ہر سما ں کو رب روا ں رکھتا






