یہ تیرا کرم ہے مولٰی،یہ تیرا کرم ہے مولٰی
کہ مجھکو محبت سے روشناس کیا
میں کہ جیسے ایک بنجر زمیں تھا
تو نے اُس میں محبت کی آبیاری کی
اور پھر میں بھی فیض دینے والا بنا
یہ تیرا کرم ہے مولٰی،یہ تیرا کرم ہے مولٰی
نفرت سے بچا لیا ہے
سب عداوتوں سے
میرے مولٰی بچا لیا ہے
میں اور تجھ سے بھلا کیا مانگوں؟
تو نے جو دیا ہے مجھ کو
سر میرا سجدے میں گرا دیا ہے
یہ تیرا کرم ہے مولٰی، یہ تیرا کرم ہے مولٰی
میں کہاں تھا اس قابل
اور نہ ہوں میں کامل
لیکن تیری عطا نے
راہِ ھدایت پر چلا دیا ہے
یہ تیرا کرم ہے مولٰی، یہ تیرا کرم ہے مولٰی
یہ دعا ہے میرا مولٰی
میری آنے والی نسلیں
تیری بندگی کریں
تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر مریں
اور جو گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوں
اُن سے لڑیں