یہ جو انسان ہیں بے شمار
Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,Indiaیہ جو انسان ہیں بے شمار
ان کے ارمان ہیں بے شمار
زندگی میں تجھے کیا لکھوں
تیرے عنوان ہیں بے شمار
اے خدا کر حفاظت میری
دشمن جان ہیں بے شمار
میری کشتی ہے ٹوٹی ہوئی
اور طوفان ہیں بے شمار
باغ میں گل کھلا ایک ہے
اور گلدان ہیں بے شمار
جس پہ قربان انور ہو تم
اس پہ قربان ہیں بے شمار
More Life Poetry






