یہ ختم بخاری یہ وقت دعا ہے
الٰہی میری تو التجاء سن لے
ﺗﯿﺮﮮ ﮐﺮﻡ ﺳﮯ ہی یہ ﺳﻌﺎﺩﺕ ﻣﻠﯽ
ﺗﯿﺮﮮ ﻟﻄﻒ ﮐﺎ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺍﻧﻌﺎﻡ ﺍﻟٰﮩﯽ
ﺟﮭﮏ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ﺷﮑﺮ ﺳﮯ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﯼ
ﺑﺲ ﺗﯿﺮﮮ ہی ﺩﺭﺑﺎﺭ ﻋُﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﮩﯽ
یہ ختم بخاری یہ وقت دعا ہے
الٰہی میری تو التجاء سن لے
ﯾﮧ ﻗﺮﺁﻥ و سنت ﮐﯽ ﭘﺮﻧﻮﺭ ﻓﻀﺎﺋﯿﮟ
ﻗﺎﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﻭ ﺍﻟﺮﺳﻮﻝ ﮐﯽ ﯾﮧ ﺻﺪﺍﺋﯿﮟ
محبوبِ خدا سےعقیدت کی ﺍﺩﺍﺋﯿﮟ
ﮨﻤﯿﮟ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺟﮩﺎﮞ میں ﺳﺮﺧﺮﻭ ﮐﺮﺍﺋﯿﮟ
یہ ختم بخاری یہ وقت دعا ہے
الٰہی میری تو التجاء سن لے
مولا ﺧﯿﺮ الجزا ﺩﮮ ﺷﯿﺦ ﺍﻟﻤﻈﻔﺮ ﮐﻮ
ﺭﺿﺎ ﺩﮮ تو اپنی ﺍﺱ ﻗﺎﺑﻞ ﻓﺨﺮ ﮐﻮ
ﭼﻦ ﻟﮯ مولا ﺍﺱ ﺳﺮﺍﭘﺎ ﻋﻠﻢ ﻭ ﮨﻨﺮکو
ﭘﮭل ﺩﮮ ﻣﺎﻟﮏ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺷﺠﺮ ﮐﻮ
یہ ختم بخاری یہ وقت دعا ہے
الٰہی میری تو التجاء سن لے
ﮨﺮ ﺑﺰﻡ ہرﮨﻨﺮ ﻣﯿﮟ ہے ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮐﻤﺎﻝ
ﺍﺳﻢ ﺑﺎ ﻣﺴﻤﯽ ﮨﮯ ﻗﻤﺮ تیرا رب لازوال
ﮐﯿﺴﮯ ﺩﻟﮑﺶ ﮨﯿﮟ ﯾﺎﺭﺏ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻗﻮﺍﻝ
ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ وا عقدے نہیں کوئی اشکال
یہ ختم بخاری یہ وقت دعا ہے
الٰہی میری تو التجاء سن لے
ﻣﯿﺮﮮ اللہ استادوں کومقبول ﮐﺮدے
اپنی رحمت ﮐﺎ ﺍﻥ ﭘﺮﻧﺰﻭﻝ ﮐﺮﺩﮮ
رسول رحمت کا ان کو رسول کردے
لطافت پر ان کا شکر معمول کر دے
یہ ختم بخاری یہ وقت دعا ہے
الٰہی میری تو التجاء سن لے
احسن الجزا ﺩﮮ ان کو ﺧﺎﻟﻖِ ﮐﻞ ﺟﮩﺎﮞ
ﻋﻤﺮ ﻋﺎﻓﯿﺖ ﻭ ﺳﻼﻣﺘﺊ توکل و ایماں
ﺳﻼﻣﺖ ﺭﮐھ ﻣﻮﻟﯽ ﺗﻮ ان کا گلستاں
ﻟﮑھ ﺩﮮ ﺑﺲ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺍﭘﻨا مہماں
یہ ختم بخاری یہ وقت دعا ہے
الٰہی میری تو التجاء سن لے
عاصیوں کو ان کے نقش قدم پر چلا
ﻣﺤﺒﻮﺏ ﮐﮯ ﮨﺎﺗھوں ﺳﮯ ﮐﻮﺛﺮ بھی ﭘﻼ
ﺍﻟﮩﯽ اپنی حشیت بھی ہمارے مقدر ﻓﺮﻣﺎ
مولیٰ کر ﺍﻻﻧﺒﯿﺎﺀ کی ہمیں وراثت عطا
یہ ختم بخاری یہ وقت دعا ہے
الٰہی میری تو التجاء سن لے
یہ ختم بخاری یہ وقت دعا ہے
الٰہی میری تو التجاء سن لے
شیخ المظفر صاحب کے مدرسے کی ایک شاخ میں ہونے والی پہلی ختم بخاری پر لطافت نعیم کی طرف سے ۔