یہ زندگی بھی کیا عجب شے ہے۔۔۔

Poet: roop zahra By: roop zahra, kirachi

یہ زندگی بھی کیا عجب شے ہے
کہ بس ڈھلتی ہی جاتی ہے
کسی کے ملنے یا بچھڑنے سے
اسے کچھ فرق نہیں پڑتا
یہ بس چلتی ہی جاتی ہے
نہ جانے کس کی تلاش ہے اسے
کس منزل کی جستجو میں
قو بہ قو بھٹکتی ہے
کبھی اندیشوں کی ان دیکھی
آگ میں ے جلتی ہے
خود اپنے ہی ہاتھوں سے
گنوا دیتی ہے سب خوشیاں
پھر خود ہی ہاتھ ملتی ہے
ٹھوکر کھا کر گرتی ہے
گر کر پھر سنبھلتی ہے
مگر اس کی روانی میں
کبھی بھی فرق نھیں آتا
ے بس چلتی ہی جاتی ہے
یہ زندگی بھی کیا عجب شے ہے
کہ بس ڈھلتی ہی جاتی ہے

Rate it:
Views: 515
24 Jul, 2013