یہ زندگی کبھی خزاں کبھی کبھی بہار ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreخواب ہے سراب ہے جنوں ہے خمار ہے
یہ زندگی کبھی خزاں کبھی کبھی بہار ہے
گلوں کی سیج پہ دہکتے شول کی طرح کبھی
پھولوں کی راہداری میں خار بے شمار ہے
بے قدر بے وفا نامہرباں ہے زندگی
زندگی زہر سہی لیکن گلے کا ہار ہے
عجیب اس کے ولولے عجیب اس کی شورشیں
کبھی کی موت جیت ہے کبھی کا جینا ہار ہے
عظمٰی یہ زندگی بڑی کٹھن بڑی دشوار ہے
پھر بھی یہ زندگی ہمارے پیار کی حقدار ہے
More Life Poetry






