Add Poetry

یہ سماج کے مسائل کیا کبھی نہ ختم ہوں ہوں گے ؟

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistan

یہ سماج کے مسائل کیا کبھی نہ ختم ہوں گے

کب تک وطن میں دہشت گردی کا راج ہو گا
کب تک درندگی کا انساں شکار ہو گا
کب تک بکے گی محنت مجبوریوں کے باعث
کب تک ہمارا حاکم سرمایہ دار ہو گا

یہ سماج کے مسائل کیا کبھی نہ ختم ہوں گے

کب تک سجے گی منڈی سسکتی جوانیوں کی
کب تک غریب جیتے رہیں گے جہاں میں مرکے
کب تک لگیں گے تالے مضروب کی زباں پر
کب تک رہیں گے شاہی سطوت سے لوگ ڈر کے

یہ سماج کے مسائل کیا کبھی نہ ختم ہوں گے

کب تک رہیں گے جاہل حاکم ہمارے اوپر
کب تک بے آسرا سے اہل ہنر رہیں گے
کب تک سفاک خنجر لہرائے گا فضا میں
کب تک بدن ہمارے زخموں سے تر رہیں گے

یہ سماج کے مسائل کیا کبھی نہ ختم ہوں گے

کب تک یوں اہنے حق سے محروم ہم رہیں گے
کب تک یہ آمرانہ جمہوریت رہے گی
کب تک فریب کھائیں گے مذہب کے نام پر ہم
کب تک معصوم اپنی معصومیت رہے گی

یہ سماج کے مسائل کیا کبھی نہ ختم ہوں گے ؟ ؟ ؟

Rate it:
Views: 460
28 Oct, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets