یہ کس روش پہ چل نکلا ہے مہرباں میرا

Poet: ibn.e.raza By: ibn.e.raza, islamabad

زیر ِلب مسکرایا وہ دل دکھانے کے بعد
پھر ہوا محو ِتماشہ مجھے رُلانےکے بعد

اداسیوں کو بھی اُنس ہے مجھ سے اتنا
میرے قریب رہتی ہیں تیرے جانے کے بعد

ابر ِدیدہ سے بُجھاتا ہے اب شعلہ و شرر
میرے نشیمن پہ بجلیاں گرانے کے بعد

یہ کس روش پہ چل نکلا ہے مہرباں میرا
خود ہی روٹھ گیا مجھے منانے کے بعد

عالم ِوصل میں فرقتوں کا حساب مانگا تو
سنجیدہ سا ہو گیا وہ بڑبڑانے کے بعد

سنا ہے وہ بھی پریشاں رہتا ہے آجکل
مجھ سے یوں دُوریاں بڑھانے کے بعد

وہ میرا ہو سکا ، نہ میں اپنا ہی رہا
یوں پائی سزا میں نے دل لگانے کے بعد

بات تو جب تھی میری بھی سن لیتا
پھر نا جاتا فقط اپنی سُنانے کے بعد

متائے جاں بھی رضا نذر ِجاناں کر دوں
اُسے سکوں ملتا ہے گر دل جلانے کے بعد

Rate it:
Views: 557
31 Dec, 2010
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL