Add Poetry

یہ کیسا مذاق ہے

Poet: شاکرہ نندنی، پُرتگال By: Shakira Nandini, Oporto

تجھ کو ہم
تجھ ہی میں دیکھنا چاہتے تھے
یہ کیسا مزاق ہے کہ
اپنی ہی جھلک نظر آتی ہے

تجھ کو ہم
تیری بے رُخی کی سزا دینا چاہتے تھے
یہ کیسا مزاق ہے کہ
اس خیال نے خود کو ہی سزا دے دی

تجھ کو ہم
فردوس کی سیر کرانا چاہتے تھے
یہ کیسا مزاق ہے کہ
اس خیال نے خود کو خُدا بنا دیا

تجھ کو ہم
اپنا بنانا چاہتے تھے
یہ کیسا مزاق ہے کہ
تم کو ہماری خبر تک نہیں

Rate it:
Views: 445
02 Apr, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets