یہ کیسی تمنا جگا بیٹھے

Poet: Sobiya Anmol By: Sobiya Anmol, Lahore

یہ کیسی تمنا جگا بیٹھے
بے وفا سے آس لگا بیٹھے

ستانا تو نہ تھا دل کو
مگر آخر ہم ستا بیٹھے

اُس کو یاد کرتے کرتے
ساری دنیا کو بھلا بیٹھے

خطا سب سے بڑی ہو گئی
اُسے آنکھوں پہ بٹھا بیٹھے

وہ آئے یا نہ آئے مگر
ہم اُس کی سیج سجا بیٹھے

محبت کیا کرےٗ نہیں جانتے
ہم فسانۂ دل سنا بیٹھے

جس سے دنیا بھاگتی ہے
اُسی کونے میں جا بیٹھے

ستم یہ خود پر کر ڈالا
عمر بھر کا رونا رُلا بیٹھے

اب کیا وقعت رہے محبت کی
ہم دمن میں اُسے بُلا بیٹھے

ہم دل پہ قابو رکھے ہوئے تھے
وہ سامنے مگر آ بیٹھے

جہاں دنیا پیار میں تھی
باتوں میں ہم بھی جتا بیٹھے

وہ یوں دل میں اُتر گئے
دو آنسو نامِ محبت بہا بیٹھے

Rate it:
Views: 566
15 Nov, 2018
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL