یہ ہے زندگی میرے یار

Poet: Talha By: Talha Saud, Karachi

کبھی صبح کبھی شام ہے
کبھی دھوپ ہے کبھی چھاؤں ہے
اسی میں زندگی کی تیری اک ناؤ ہے
کبھی چہروں پر مسکان ہے
کبھی آنسوؤں کا طوفان ہے
کبھی خوشیوں کے اجالے ہیں
کبھی غم اندھیری راتیں ہیں
کبھی نیلا امبر ساتھ ہے
کبھی ابر سے برسات ہے
کبھی ہر پل پائیں ہم خوشیاں
کبھی ہر پل پایئں ہم دوریاں
یہ ہےزندگی میرے یار
یہ ہے زندگی میرے یار
کوئی اس سے ہے بیزار
کسی کو اس سے ہے بہت پیار
کوئی ہر پل آہیں بھرتا ہے
کوئی زندہ رہ کہ بھی مرتا ہے
یہ ہے زندگی میرے یار
یہ ہے زندگی میرے یار

Rate it:
Views: 902
03 Jun, 2008