یہی تو جانتی تھی میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysia

یہی تو جانتی تھی میں تو اس کی تھی
مگر یہ بھی حقیقت تھی کہ وہ میرا نہیں تھا
نہیں وہ جان پایا مجھ کو یہ بھی تو حقیقت تھی
مری بے لوث چاہت کو نہ جانے کیوں وہ ٹھکرایا
میں اس کو روز پڑھتی تھی
مگر وہ پڑھ نہ پایا مجھ کو، یہ بھی جانتی تھی میں
میں دیکھتی تھی اسے ہر دم،خبر تھی مجھکو اس کی بھی
مگر مجھ پر عنایت اک نظر کی ہو نہ پائی اس سے آخر کیوں
خبر تھی مجھ کو مری ہر دعا میں تھا وہ شامل روز و شب
لیکن دعاوٓں میں میں اس کی تھی نہیں شامل
یہی تو جانتی میں تو اس کی تھی
مگر یہ بھی حقیقت تھی کہ وہ میرا نہیں تھا

Rate it:
Views: 424
22 Feb, 2016
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL