بچیوں کے اسلامی نام، جو پاکستان میں بھی ہیں بےحد مقبول

بچے ہر گھر کی رونق تصور کیے جاتے ہیں۔ یہ کسی بھی جوڑے کے لیے اللہ کی طرف سے بہترین تحفہ ہوتا ہے۔ آج کل بچوں کے اتنے زیادہ منفرد اور خوبصورت نام سننے کو ملتے ہیں کہ والدین کے لیے منتخب کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کون سا نام رکھا جائے۔ ماں باپ کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ کوئی پرانا یا بڑا سا نام اپنے بچوں کا نہ رکھیں کیونکہ یہ اولڈ فیشن سمجھا جاتا ہے۔ بچوں کے نام کئی زبانوں میں رکھے جاتے ہیں، جن میں اردو، عربی، فارسی، اور ترکی زبان کے نام سرِ فہرست ہیں

بچیوں کے اسلامی نام، جو پاکستان میں بھی ہیں بےحد مقبول Featured Image

آج ہم آپ کو بچیوں کے عربی زبان کے چند وہ نام بتائیں گے جو سننے میں اچھے لگتے ہیں، ان کا مطلب بہترین ہے اور جو پاکستان میں کافی مقبول بھی ہیں

1: نائلہ  Naila

نائلہ عربی زبان کا نام ہے جو کہ پاکستان میں بہت مقبول ہے۔ یہ نام چھوٹا ہے اور لوگ اس کے مطلب کو انتہائی پسند کرتے ہیں۔ نائلہ کے معنی ہیں 'حاصل کرنے والی، مکمل کرنے والی، کامیاب ترین'۔

2: منسا  Minsa

منسا ایک مختصر اور منفرد نام ہے۔ یہ بھی عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی 'امن اور سکون' ہیں۔

3: انشرہ  Ansharah

انشرہ بھی عربی زبان کا چھوٹا اور منفرد نام ہے۔ لوگ اس نام کو بے حد پسند کرتے ہیں کیونکہ ایک تو یہ عربی زبان کا ہے اور منفرد بھی ہے، دوسرا اس نام کا مطلب بھی اچھا ہے۔ انشرہ کے معنی ہیں 'سرور اور خوشی'۔

4: مشعل  Mashal

مشعل عربی زبان کا لفظ ہے جبکہ یہ نام پاکستان مین کافی مقبول ہے۔ کئی والدین نے اپنی بیٹیوں کا نام مشعل رکھا۔ مشعل کے معنی 'قندیل، روشنی اور شمع' ہیں۔

5: مصباح   Misbah

مصباح بھی عربی زبان کا نام ہے، اس نام کی خاص بات یہ ہے کہ یہ لڑکیوں کا تو ہوتا ہی ہے لیکن کچھ والدین اپنے بیٹوں کا نام بھی مصباح رکھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق سے تو ہم سب واقف ہیں۔ مصباح کے معنی ہیں 'چراغ'۔

6: عنایہ  Anaya

عنایہ ایک انتہائی خوبصورت، چھوٹا اور منفرد نام ہے جس کا تعلق عربی زبان سے ہے۔ عنایہ نام کئی والدین نے اپنی بیٹیوں کو دیا جس کا مطلب 'عنایت کیا گیا' یعنی 'تحفہ' کے ہیں۔

7:  زائرہ  Zaira

زائرہ بھی عربی زبان کا ایک منفرد نام ہے۔ اس کے معنی ہیں 'زیارت کرنے والی، دیدار کرنے والی'۔

8: عشال   Eshaal

عشال عربی زبان کا لفظ ہے، جو کہ 'جنت میں ایک پھول' کا نام ہے۔ یہ نام چھوٹا اور بولنے میں اچھا ہے۔

9: حمنہ  Hamna

حمنہ ناصرف پاکستان میں عربی زبان کا مقبول ترین نام ہے بلکہ عرب ممالک میں والدین یہ نام اپنی بچیوں کا بڑی تعداد میں رکھتے ہیں۔ یہ نام 'ام المومنین حضرت زینبؒ بنت حجش کی ہمشیرہ کا نام' بھی تھا، جس کے معنی ہیں 'انتہائی سمجھ دار اور ذہین'۔

10: حنا  Hina

حنا بھی عربی زبان کا منفرد ترین نام ہے۔ حنا کے معنی ہیں 'مسرت، ساتھی، رحم دل'

11: صلہ   Silah

صلہ پاکستان میں مقبول ترین نام ہے جس کا تعلق عربی زبان سے ہے۔ اس کے معنی 'انعام، تحفہ' کے ہیں۔

12: سمیعہ  Samia

سمیعہ بھی عربی زبان کا چھوٹا سا نام ہے۔ سمیعہ کے معنی اس کے نام سے ہی پتہ چلتے ہیں۔ اس نام کے معنی ہیں 'سماعت کی قوت، سننے کی طاقت'۔

13: نبیہہ  Nabiha

نبیہہ بھی عربی زبان کا نام ہے۔ اس نام کے معنی ہیں 'عاقل، ذہین، عقل مند'

 

You May Also Like

Choosing the appropriate name for your son is a beloved custom connecting generations through faith and tradition. Modern parents today, however, look for names that have contemporary appeal while respecting Islamic values. Hamariweb's comprehensive guide offers relevant choices for Muslim boy names, A to Z, to help parents or families select a beautiful name with an impactful meaning.

Read More

Having a meaningful name is not only important but also a right of every child. For Muslim families, however, this tradition is special as it holds cultural and spiritual significance. This guide will help the expecting or new parents to find modern Muslim girl names A to Z, especially if you belong to an Urdu-speaking community.

Read More

The date of birth of a child may play an important role in the development of the personality. It is not confirmed till now, but it may have an impact. The date of birth for a particular month can also be seen in the perspective of Zodiac signs. Here we are bringing Baby name according to date of birth in Islam.

Read More

Choosing a name for your little one is such an exciting yet overwhelming task. A name is more than just a label – it’s a reflection of who you are and what you stand for. When you start researching about the Top 100 Muslim Girls Names, you will realize how rich and meaningful these names are. Honestly, every name has a story, a deep-rooted meaning that ties back to culture, faith, and history.

Read More

If you’re on the hunt for 100 Unique Muslim Baby Names with Meaning? You’re not alone. Picking a name for your little one is probably one of the most exciting — and nerve-wracking — decisions you'll ever make. This is something that stays with them for life, right? No pressure though! Let’s walk through it together. When it comes to 100 unique Muslim baby names with meaning, there’s more than just how the name sounds. Names are identity, faith, even personality in Islam. Most parents seek something, which comes with pretty meanings – be it something spiritual or simply virtuous or even poetic.

Read More

Through their lives the Prophet Muhammad (PBUH) proclaimed Paradise to the 10 Jannati Sahaba people who later became known by 10 Ashra Mubashra or 10 Jannari Sahaba. These companions served as titleholders of faith who boosted courage and selflessly dedicated themselves to building the first Islamic society.

Read More
Review & Comment
captcha
Get Alerts