فیصل قریشی کا بیٹا بھی اس ماہ میں پیدا ہوا ۔۔ جنوری میں پیدا ہونے والے بچے کا کیا نام رکھیں؟ جانئیے برج جدی افراد کی شخصیت کے راز

بچوں کی پیدائش سے قبل ہی والدین ان کے اچھے نام تلاش کرنے لگ جاتے ہیں۔ کچھ لوگ تو اپنے پیاروں کے نام پر نام رکھ دیتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ یہ سوچ کر نام رکھتے ہیں کہ بچے کی پیدائش کس ماہ میں ہوئی ہے۔ کیونکہ ستاروں سے ناموں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دنیا میں علمِ فلکیات پر یقین کرنے والوں کی تعداد اب پہلے سے زیادہ ہے۔ آج ہماری ویب میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جنوری کے ماہ میں پیدا ہونے والے بچوں کے نام کیا رکھیں؟ جنوری کے ماہ کا ستارہ بُرجِ جدی ہے۔ بچوں کے کیا نام رکھیں؟

  جنوری میں پیدا ہونے والے بچوں کے نام ج، خ، گ سے رکھیں۔ لیکن س، م، اور ش سے بھی رکھے جاسکتے ہیں۔

   جُنید:  Junaid
  جنید عربی کا لفظ ہے۔ اس کے معنی ہیں: '' بغداد کے ولی کا نام، نيک، عبادت گزار، پر ہيز گار ''۔


  جانان:  Janan
   لڑکیوں کا یہ نام زیادہ تر پٹھانوں میں رکھا جاتا ہے۔ لیکنا ب یہ ایک ٹرینڈ ہے۔ اس نام کا تعلق عربی اور فارسی ہے۔ اس کے معنی ہیں: '' دل یا روح ''۔

  خُرم:  Khurram
   خرم اردو کا نام ہے۔ اس کے معنی ہیں: '' خوش، پر مسرت، مسرور ''۔ اس نام کے افراد غصے کے تیز ہوتے ہیں۔

  خدیجہ Khadija
 یہ عربی کا نام ہے۔ اس کے معنی ہیں: '' عظیم عورت، سردار، فیصلہ کرنے والی، حاکم۔''

  گُلِ رعنا:  Gul E Rana
  گُلِ رعنا کے معنی ہیں: '' تازہ پھول، پاک خوشبو، سب سے پاک عطر۔''

  رمیزہ:  Rameezah
  رمیزہ اردو کا نام ہے۔ اس کے معنی ہیں: '' سمجھدار، صاف گو، چپ مزاج۔''

  رافع:  Rafay
  رافع عربی کا لفظ ہے۔ اس کے معنی ہیں: '' اللہ پاک کا صفاتی نام بلند کرنیوالا، درجہ بلند کرنے والا ''۔

  ٭ حارث:  Haris
  حارث نام کے معنی ہیں: '' کسان، کاشتکار، شير، مشہور صحابی حضرت حارث بن نعمان''۔ اس نام کے لوگ مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

  سمیرا:  Sumaira
  سمیرا فارسی کا نام ہے۔ اس کے معنی ہیں: '' ایک ملکہ کا نام، رات کا سفر کرنے والی، رات کی مسافر۔''

  مُدبر:  Mudabbir
  مدبر عربی کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں: '' صاحب تدبیر دانا، عقلمند، دانشمند، مصاحب، تد بير ''۔

  مریم:  Maryam
  مریم بھی عربی کا لفظ ہے۔ اس کے معنی ہیں: '' پاک دامن دوشیزہ ''

  شافع:  Shafay
  اس نام کے لوگوں کی چھٹی حس سب سے زیادہ تیز کام کرتی ہے۔ یہ عربی زبان کا نام ہے۔ اس کے معنی ہیں: '' درخواست کرنا، سفارش کرنا، امام شافعی کا داد، سفارش کنندہ، شفاعت کرنے اور بچوانے والا، شفاعت کنندہ، شفاعت یا سفارش کرنے والا''

  شنیرا:  Shaneera
  شنیرا فارسی اور سنسکرت کے لفظوں سے ملتا ہوا ایک نام ہے۔ جس کے معنی ہیں: ''خوبصورت، روح، مُخلص''۔

 بُرجِ جدی کی خصوصیات:


  ٭ شخصیت:
  اس بُرج کے افراد کی شخصیت پانی کی طرح صاف بھی ہے اور جلیبی کی طرح گول مول بھی۔ یہ لوگ دل کے بہت سادہ ہیں۔ ہمیشہ اچھائی اور سیدھے راستے کی طرف گامزن ہوتے ہیں۔ لیکن ان کے دل اور دماغ میں کیا چل رہا ہے یہ کوئی پہچان نہیں سکتا ہے۔ اس برج کے افراد زیادہ تر کامیاب ہوتے ہیں۔ یہ لوگ سب سے زیادہ محنتی ہوتے ہیں۔

 ٭ لکی نمبر:
  اس بُرج کے افراد کا لکی نمبر 8 ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ 8 نمبر ہی منتخب کیا جائے۔ 7 نمبر بھی ان کے لیے لکی ثابت ہوتا ہے۔

 ٭ رنگ:
  سفید، نیلا اور جامنی رنگ ان کا موافق رنگ ہے۔

  خاصیت:
  ٭ ان کے لیے لائف پارٹنر ڈھونڈنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔
 ٭ گہری سوچ رکھتے ہیں۔
 ٭ چھٹی حس سب سے تیز کام کرتی ہے۔
 ٭ یہ لوگوں کو دیکھ کر ان کا مزاج بھاپ لیتے ہیں ۔
 ٭ یہ کسی کے ساتھ بُرائی نہیں کرتے ۔
 ٭ غصے کے تیز، لیکن نرم دل کے مالک ہوتے ہیں۔
 ٭ یہ اپنے فائدے سے زیادہ دوسروں کا سوچتے ہیں۔
 ٭ یہ بہت روتے ہیں۔ ان کو جذبات سے کھیلنے کا ہنر اچھا آتا ہے۔

 

Click here for More : Muslim Names

You May Also Like

Discover the most beautiful modern Muslim Boy Names A to Z in 2025. These are deep meaningful names with an Islamic connection in the present world. Whether parents are searching for a name that is religious based out of the Quran or one that is popular in today’s society, this list provides all of the necessary information for parents to choose that ideal name for their son.

Read More

Explore our extensive list of modern Muslim girl names from A to Z Check it out this section covers a long list of modern Muslim girls names A to Z. These names are mainly selected focusing the aspects such as beauty, meaningful and cultural importance, which incorporate both Islamic and modern elegance. Altogether these names mostly originated from the Quran, Islamic History or the modern trends, and therefore are both classy and trendy at the same time.

Read More

Ramadan is the month of blessings and forgiveness. This is a sacred month that is celebrated by all the Muslims living across the globe. People feel more blessed and thankful to Allah who becomes the parent in this beautiful month. So, to make this moment more precious and joyful we are here with an amazing list of Muslim baby names born in Ramadan.

Read More

Naming a baby girl is very important and a crucial decision that most parents have to make. It carries the family culture, the family aspirations of the child, and the family culture. Muslim girls’ name origin has a lot to do with the past, culture, and the meaning of the name. Our list of Top 100 Muslim Girls Names thus comprises of the modern world classy names that perfectly are symbolic of strength, elegance and love.

Read More

Unique Muslim Names are acknowledged for not just their uniqueness but also for their beautiful meaning. Asia is the biggest content, has the world’s largest population and diversity in culture. It has a history of ancient civilizations that left a rich heritage of their customs for the current age. Different languages are spoken, with Arabic, Chinese, Urdu, Japanese, Hindi, Tamil, and Bahasa being the most widely recognized ones. It is estimated that over 60% of Muslims live in Asia. Hence, if you need to pick an Asian name for your child, at that point you would have an excessive number of options. Also, naming the youngster could be a considerably difficult task if the parents happen to be from separate religions, nations, or races. You would need to give your baby a name that speaks to both cultures and nations. Hamariweb has several Popular Asian names for boys and girls with their proper meanings. The list is down below.

Read More

Through their lives the Prophet Muhammad (PBUH) proclaimed Paradise to the 10 Jannati Sahaba people who later became known by 10 Ashra Mubashra or 10 Jannari Sahaba. These companions served as titleholders of faith who boosted courage and selflessly dedicated themselves to building the first Islamic society.

Read More
Review & Comment
captcha