ارقم, نبراس, باسل۔۔۔ لڑکوں کے 10 دلچسپ بلوچی نام اور ان کے معنی جو سنتے ہی پسند آجائیں

پاکستان کی روایات اور ثقافت بہت ہی خوبصورت ہے، ملک کے مختلف صوبوں کی اپنی پہچان اور اپنی زبان ہے لیکن یہ ہی انفرادیت ان صوبوں اور یہاں کے رہنے والوں کو ایک دوسرے سے مختلف بناتی ہے۔ پاکستان کا ہی ایک صوبہ بلوچستان ہے جس کے مشہور شہروں میں کوئٹہ، قلات، سبی، خضدار، تربت، چمن اور ژوب شامل ہیں۔ اس صوبے کے رہائشیوں کے کچھ مختلف اور منفرد نام ہیں جن سے باآسانی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس شخص کا تعلق بلوچستان سے ہے یا یہ بلوچی ہے۔

تاہم والدین اپنے بچوں کے ناموں کو لے کر کافی حساس ہوتے ہیں، ان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ پیدا ہونے والے بچوں کے ایسے نام رکھے جائیں جو سننے میں اچھے لگیں اور جن کا مطلب خوبصورت ہو، کیونکہ ناموں کے مطلب کا اثر براہِ راست بندے کی شخصیت پر پڑتا ہے۔

آج ہم آپ کو بلوچی لڑکوں کے کچھ ایسے منفرد اور زبردست نام بتانے والے ہیں جن کا مطلب بھی اچھے ہیں اور جو بلوچی لوگ کافی پسند بھی کرتے ہیں

 

1: نبراس (Nibraas)
 نبراس مسلمان لڑکوں کا نام ہوتا ہے جو زیادہ تر بلوچی لوگ اپنے بیٹوں کا رکھتے ہیں۔ یہ نام منفرد ہے اور زیادہ سنا ہوا بھی نہیں ہے۔ اس نام کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے معنی بہت زبردست ہیں۔ نبراس کا مطلب ہے 'جرات مند٬ بہادر، دلیر، نڈر، شجاع'۔ نام کا مطلب چونکہ براہ راست شخصیت پر ہوتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ نبراس کا انتخاب بہت سے والدین اپنے بیٹوں کے لیے کرتے ہیں۔

2:  ناوید (Nawid)
 ناوید نام کا تعلق عربی زبان سے ہے جس کے معنی ہیں 'بشارت اور خوشخبری'۔ یہ نام بہت ہی پیارا ہے، جو کہ بلوچی لوگ رکھتے ہیں۔ دوسری زبانوں سے تعلق رکھنے والے بھی چند افراد اس نام کو اپنے بیٹوں کے لیے منتخب کرتے ہیں۔

3: ضابط  (Zabit)
  ضابط بھی بلوچی نام ہے، یہ نام عربی زبان کا ہے۔ ضابط کے معنی ہیں 'مضبوط اور مستحکم'۔ یہ نام اچھا ہونے کے ساتھ ساتھ منفرد بھی ہے۔

4: غازان  (Ghazan)
 غازان بھی بہت سے بلوچی خاندانوں میں لڑکوں کا نام ہوتا ہے۔ غازان کے معنی ہیں 'مقدس جنگ'۔ یہ نام سننے میں کافی اچھا، منفرد اور دلچسپ ہے۔

5: سہراب (Sohrab)
 سہراب فارسی زبان کا نام ہے، یہ بھی بلوچی خاندانوں میں رکھا جاتا ہے۔ سہراب کے معنی ہیں 'دلیر، نڈر، بے باک'۔

6: ارقم  (Arqam)
 ارقم نام مسلمان لڑکوں کا رکھا جاتا ہے، اس نام کے معنی بہت ہی خوبصورت ہیں جو کہ 'مصنف، بہترین لکھنے والا، تحریر کرنے والا' کے ہیں۔ ارقم ناصرف بلوچی زبان کے لوگ بلکہ اردو زبان سے تعلق رکھنے والے بھی رکھتے ہیں۔

7: مراد  (Muraad)
 مراد نام بلوچی خاندانوں کا کافی مشہور نام ہے، یہ نام منفرد اور مختصر ہے۔ مراد کے معنی اس کے نام میں ہی چھپے ہیں، جو کہ 'خواہش، کسی چیز کی چاہ رکھنا، کسی چیز کو مانگنا' کے ہیں۔ مراد عربی زبان کا نام ہے۔

8: بالاچ (Balach)
 بالاچ کافی منفرد نام ہے، اس نام کے معنی انتہائی خوبصورت ہیں۔ بالاچ بلوچیوں کا خاص نام ہے، اس کے معنی ہیں 'سورج کی روشنی اور بلند سوچ والا'۔

9: بہرام (Behram)
 بہرام نام ناصرف بلوچی خاندانوں بلکہ پشتو گھرانے میں بھی بے حد مقبول ہے، بہرام 'سیارہ مریخ' کو کہا جاتا ہے۔

10: باسل (Basil)
 باسل نام بھی بلوچی لوگ اپنے بیٹوں کا رکھتے ہیں۔ اس نام کے معنی ہیں 'بہادر٬ دلیر٬نڈر٬ شجاع، جرات مند'۔ اس نام کا تعلق عربی زبان سے ہے، نام کے مطلب کی وجہ سے والدین اس کا انتخاب کرتے ہیں۔ بلوچی خاندانوں میں یہ نام کافی عام ہے۔

 

Click here for More : Muslim Boy Names

You May Also Like

Choosing the appropriate name for your son is a beloved custom connecting generations through faith and tradition. Modern parents today, however, look for names that have contemporary appeal while respecting Islamic values. Hamariweb's comprehensive guide offers relevant choices for Muslim boy names, A to Z, to help parents or families select a beautiful name with an impactful meaning.

Read More

Choosing a name for your precious little ones is an emotional and sacred process. Whether you’re an aunt, uncle, or a parent yourself, looking for Muslim girl names a to z that resonate with Islamic teachings and culture can be a hassle. Thus, this guide lists the latest Muslim girl names a to z options to let you pick the best one!

Read More

The date of birth of a child may play an important role in the development of the personality. It is not confirmed till now, but it may have an impact. The date of birth for a particular month can also be seen in the perspective of Zodiac signs. Here we are bringing Baby name according to date of birth in Islam.

Read More

Choosing a name for your little one is such an exciting yet overwhelming task. A name is more than just a label – it’s a reflection of who you are and what you stand for. When you start researching about the Top 100 Muslim Girls Names, you will realize how rich and meaningful these names are. Honestly, every name has a story, a deep-rooted meaning that ties back to culture, faith, and history.

Read More

If you’re on the hunt for 100 Unique Muslim Baby Names with Meaning? You’re not alone. Picking a name for your little one is probably one of the most exciting — and nerve-wracking — decisions you'll ever make. This is something that stays with them for life, right? No pressure though! Let’s walk through it together. When it comes to 100 unique Muslim baby names with meaning, there’s more than just how the name sounds. Names are identity, faith, even personality in Islam. Most parents seek something, which comes with pretty meanings – be it something spiritual or simply virtuous or even poetic.

Read More

Through their lives the Prophet Muhammad (PBUH) proclaimed Paradise to the 10 Jannati Sahaba people who later became known by 10 Ashra Mubashra or 10 Jannari Sahaba. These companions served as titleholders of faith who boosted courage and selflessly dedicated themselves to building the first Islamic society.

Read More
Review & Comment
captcha