سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والے بچوں کے خوبصورت نام، پاکستانی والدین کن ناموں میں دلچسپی لے رہے ہیں؟
بچے کی پیدائش پر والدین کے لیے سب سے خوشگوار اور اہم فیصلوں میں سے ایک اس کا نام رکھنا ہوتا ہے۔ کوئی مذہبی اہمیت رکھنے والا نام پسند کرتا ہے تو کوئی ایسا نام تلاش کرتا ہے جو منفرد، مختصر اور سننے میں خوبصورت ہو۔ لیکن اب بچوں کے نام منتخب کرنے میں سوشل میڈیا، پاکستانی ڈراموں اور مشہور شخصیات کا اثر بھی نظر آنے لگا ہے۔
انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر مشہور ہونے والے اداکاروں اور ڈرامائی کرداروں کے نام بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔ خاص طور پر کسی مقبول ڈرامے میں منفرد نام سننے کے بعد بہت سے ناظرین اس کے معنی تلاش کرنے لگتے ہیں۔
آئیے ایسے ناموں کے بارے میں جانتے ہیں جو مذہبی نسبت، سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات یا مقبول پاکستانی ڈراموں کی وجہ سے دلچسپی کا باعث بن سکتے ہیں۔
ابوبکر
ابوبکر ایک معروف اسلامی نام ہے، جس کی سب سے بڑی نسبت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ہے۔ حالیہ ڈرامے درِ نجات میں شہریار منور کے کردار ابوبکر نے بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی ہے۔ یہ نام ان والدین کے لیے اچھا انتخاب ہو سکتا ہے جو مذہبی اہمیت رکھنے والا روایتی نام پسند کرتے ہیں۔
درِ فشاں
اداکارہ درِ فشاں سلیم کی شہرت کے ساتھ ان کا نام بھی لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنتا ہے۔ فارسی زبان سے تعلق رکھنے والے اس نام کا مفہوم موتی بکھیرنے والی ہے۔ یہ نام اپنی خوبصورت آواز اور منفرد انداز کی وجہ سے دوسروں سے مختلف محسوس ہوتا ہے۔
جنت
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوورز رکھتی ہیں۔ جنت ایک معروف اسلامی لفظ ہے، جس کا مطلب باغ یا بہشت ہے۔ یہ نام پہلے ہی پاکستانی خاندانوں میں پسند کیا جاتا رہا ہے اور اس کی مذہبی اہمیت اسے مزید خاص بناتی ہے۔
کنول
معروف سوشل میڈیا شخصیت کنول آفتاب کے نام سے بھی بہت سے لوگ واقف ہیں۔ کنول اردو میں ایک خوبصورت پھول کا نام ہے۔ مختصر ہونے اور آسانی سے پکارے جانے کی وجہ سے یہ نام لڑکیوں کے لیے ایک اچھا انتخاب سمجھا جا سکتا ہے۔
اریقہ
ٹک ٹاکر اریقہ حق کی مقبولیت نے اس نام کو بھی سوشل میڈیا پر نمایاں کیا ہے۔ اریقہ ایک نسبتاً منفرد نام ہے جو عام ناموں سے مختلف سنائی دیتا ہے۔ اس نام کے معنی پھول کے ہیں
طلحہ
میم سے محبت میں احد رضا میر نے طلحہ کا کردار ادا کیا، جسے ناظرین کی جانب سے خاصی توجہ ملی۔ طلحہ عربی نام ہے اور جلیل القدر صحابی حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی نسبت سے بھی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ نام مذہبی اور روایتی دونوں حوالوں سے پسند کیا جاتا ہے۔
شرجینا
ہانیہ عامر نے ڈرامےکبھی میں کبھی تم میں شرجینا کا کردار ادا کیا، جس نے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ شرجینا ایک غیر معمولی نام ہے اور اس کی پہچان میں ڈرامے نے اہم کردار ادا کیا۔ تاہم اس کے معنی ایک صبر کے ساتھ کے ہیں۔
زریاب
زریاب فارسی زبان سے تعلق رکھنے والا نام ہے جسے عموماً سونے یا دولت سے وابستہ معنی میں لیا جاتا ہے۔ حالیہ ڈرامے درِ نجات میں درِ فشاں سلیم کے کردار کا نام بھی زریاب ہے۔ اگرچہ اسے عموماً لڑکوں کے نام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، لیکن ڈرامے میں ایک خاتون کردار کے لیے استعمال ہونے کی وجہ سے یہ نام مزید توجہ حاصل کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا اور ڈراموں سے متاثر ہو کر نام پسند کرنا کوئی نئی بات نہیں، لیکن بچے کا نام زندگی بھر اس کی پہچان بنتا ہے۔ اس لیے صرف کسی اداکار یا کردار کی مقبولیت دیکھنے کے بجائے نام کے معنی، تلفظ، ثقافتی پس منظر اور مذہبی اہمیت پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
آج کوئی نام سوشل میڈیا پر مشہور ہو سکتا ہے اور کچھ عرصے بعد اس کی جگہ کوئی دوسرا نام لے سکتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ والدین ایسا نام منتخب کریں جو انہیں واقعی پسند ہو اور جس کا مفہوم بھی اچھا ہو۔
You May Also Like
Choosing a meaningful name for a baby boy is a deeply valued tradition in Muslim families. Name is the reflection of faith, character, cultural identity and this is why the process of choosing a name is significant and deliberate. This list of Top 100 Muslim Boy Names A to Z with Detail Meaning guides the parents in the quest to find a name that is not old, but one that has its origin in Islamic history. Most families like strongly meaningful names, which have their origins in the history of Islam, in the Quran, or in the Arabic language. This Muslim boy list A to Z provides inspiration to every family, no matter what your taste is, either traditional or modern.
Read MoreIt is not always easy to find the right name to give your daughter since you want it to be both religious and modern. To assist, below are the inspiring Muslim girls’ names A to Z with the meaning that is trending in 2026.
Read MoreNaming is among the initial and most subsidiary decisions parents do to the child. This act has spiritual and moral implications in Islam. A good name does not only represent identity, but also values, character, and connection with Islamic tradition. Although the Islamic teaching favors name with positive meanings and good backgrounds names, there are those who relate names to the day or date of birth of the child. This concept, however, is not guided by Islamic principles.
Read MoreIn Pakistan and other Muslim communities worldwide, one must choose the name that bears some cultural and religious connotation. The top 100 unique Muslim girl names can be seen as a combination of Pakistani, Arabic, and Turkish names, which provides a wide range of diversity and various options. Parents often look for names that fit in today’s world while having a modern and global appeal to it.
Read MoreIf you’re on the hunt for 100 Unique Muslim Baby Names with Meaning? You’re not alone. Picking a name for your little one is probably one of the most exciting — and nerve-wracking — decisions you'll ever make. This is something that stays with them for life, right? No pressure though! Let’s walk through it together. When it comes to 100 unique Muslim baby names with meaning, there’s more than just how the name sounds. Names are identity, faith, even personality in Islam. Most parents seek something, which comes with pretty meanings – be it something spiritual or simply virtuous or even poetic.
Read MoreThrough their lives the Prophet Muhammad (PBUH) proclaimed Paradise to the 10 Jannati Sahaba people who later became known by 10 Ashra Mubashra or 10 Jannari Sahaba. These companions served as titleholders of faith who boosted courage and selflessly dedicated themselves to building the first Islamic society.
Read More