میں خوش نصیب ہوں مجھے 5 بیٹیاں نہیں بلکہ 5 رحمتیں ملیں ۔۔ مشہور شخصیات کی بیٹیوں کے دلچسپ نام اور ان کے معنی جنہیں جاننے کے بعد آپ بھی رکھنا چاہیں

بیٹیاں اللہ کی طرف سے عطا کردہ خوبصورت تحفہ ہیں۔ یہ نعمت بھی ہیں، رحمت بھی اور گھروں کی رونق بھی ہیں۔ کہا جاتا ہے خوش نصیب ہے وہ عورت جس کے ہاں پہلی اولاد بیٹی ہو۔ بیٹی کی محبت بھی بے مثال ہوتی ہے۔ کوئی عام انسان ہو یا کوئی مشہور سیلیبریٹی سب ہی بیٹیوں کو محبت سے پالتے ہیں۔

میں خوش نصیب ہوں مجھے 5 بیٹیاں نہیں بلکہ 5 رحمتیں ملیں ۔۔ مشہور شخصیات کی بیٹیوں کے دلچسپ نام اور ان کے معنی جنہیں جاننے کے بعد آپ بھی رکھنا چاہیں Featured Image

 ہماری ویب کے ناموں کے اس فیچرڈ آرٹیکل میں آپ کو بتاتے ہیں کچھ ایسی مشہور شخصیات کی بیٹیوں کے ناموں کے بارے میں جن کے ہاں صرف بیٹیاں ہیں اور یہ اپنی تمام بیٹیوں سے جی جان سے محبت کرتے ہیں۔

 مشہور شخصیات کی بیٹیوں کے نام اور ان کے معنی:



٭ شاہد آفریدی:
 شاہد آفریدی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ان کی پانچ بیٹیاں ہیں اور یہ اپنی بیٹیوں کی ہمیشہ تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کی بیٹیوں کے نام انشا، اقصیٰ، اسمارہ، اجوا اور سب سے چھوٹی عُروہ آفریدی ہیں۔
انہوں نے ماضی میں دیئے گئے انٹرویو میں بیٹیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ:''


میں خوش نصیب ہوں مجھے 5 بیٹیاں نہیں بلکہ 5 رحمتیں ملیں۔ قسمت والا ہوں اللہ نے بیٹیوں کی رحمت سے نوازا۔ میں اپنی بیٹیوں سے بے حد پیار کرتا ہوں۔ ''

  انشا:
  اس کے معنی ہیں: '' عبادت، تحریر، مضمون، مُکالمَہ ''۔ یہ عربی کا لفظ ہے۔ اس نام کو مصر میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔

 اقصیٰ :
  اقصیٰ فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں: '' مسجد کا نام، انتہا، بعید کنارہ، سرا، کامیاب، روشن، اونچا، مقدس مسجد ''۔ یہ نام مسلمانوں میں مسجدِ اقصیٰ کی وجہ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔


 اسمارہ:
  اسمارہ بھی ایک عربی زبان کا نام ہے۔ اور یہ لڑکیوں کے مزاج سے بڑا ملتا جلتا ہے۔ اس کے معنی خوبصورت تتلی، اڑتی ہوئی رنگ برنگی تتلی کے ہیں۔

 اجوا:
  اجوا لڑکیوں کا بڑا آسان اور منفرد نام ہے۔ یہ عربی زبان کا لفظ ہے اس کے معنی ہیں شفاء دینے والی، حسین اور برائیوں سے پاک۔

 عُروہ:
  عُروہ فارسی اور عربی کا مرکب لفظ ہے۔ جس کے معنی ہیں: '' ساتھ دینے والی، مدد کرنے والی، امید کی کرن، طُلوعِ آفتاب کی پہلی کرن۔'' اس نام کو پاکستان، سعودی عرب، فلسطین، مراکش اور ملائیشیا میں بھی پسند کیے جاتے ہیں۔


 ٭ محمد حفیظ:
 محمد حفیظ کی دو بیٹیاں ہیں ان کے نام ایمان اور امل ہیں۔

 ایمان:
 ایمان کے معنی ہیں: '' یقین رکھنے والی، قابلِ بھروسہ، محبتیں بٹورنے والی، خوش شکل'' ۔ یہ عربی زبان کا لفظ ہے۔

 امل:
 امل کے معنی ہیں: '' نیک خواہشات٬ تمنائیں، امیدیں''۔ یہ عربی اور فارسی زبان کا لفظ ہے۔

٭ شان شاہد:
 اداکار شان شاہد کی 4 بیٹیاں ہیں جن کے نام رانیہ، بہشتِ بریں، شاہ بانو اور فاطمہ شاہد ہیں۔

 رانیہ:
 رانیہ فارسی کا نام ہے۔ جس کے معنی ہیں: '' مضبوط، چٹان کی طرح سخت، روشن خیال، ثابت قدم، صاف گو، نظر جما کَر دیکھنا , ٹِکٹِکی باندھ کَر دیکھنا , غور کرنے والی اور چیزوں کو جلدی سمجھنے والی لڑکی ہیں۔''

 بہشتِ بریں:
  یہ نام قدیم ناموں میں سے ایک ہے جو 3 زبانوں یعنی عربی، فارسی، اردو، ہندی اور ہندکو کا مرکب ہے۔ اس کے معنی ہیں: '' جنت کی ملکہ، حُور، رانی، آسمان سے ٹپکنے والی شبنم۔''

 شاہ بانو:
 اس کے معنی ہیں: '' شہزادی، رانی، ملکہ، حسین، مقدر والی۔'' یہ نام فارسی سے اخذ کیا گیا ہے۔

 فاطمہ:
 فاطمہ نام کے معنی ہیں: '' پاک، پاکیزہ، پرہیز کرنے والی، سحر انگیز، رسولِ خُدا کی بیٹی، لیڈر، رہنما، تعریف کے قابل ''۔ اس کا لکی نمبر 9 ہے۔ یہ نام خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ فاطمہ نام کی لڑکیوں کا مزاج بہت زیادہ غصے والا ہوتا ہے یا پھر بہت زیادہ رحم دل۔ ان کے مزاج کو کم ہی لوگ سمجھ پاتے ہیں۔ یہ محنت کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑتیں۔  اس نام کا تعلق عرب سے ہے۔ یہ نام سب سے پہلے حضرت محمد ﷺ کی بیٹی کا رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ نام دنیا بھر میں خوب مشہور ہوا۔ا۔
 

 ٭ عدنان شاہ :
  اداکار عدنان شاہ کی دو بیٹیاں جڑواں ہیں اور دونوں کے نام ہیں '' منت اور روشنی ''۔

  منت :
  خواہش، خوابوں کی تعبیر، جو چاہے اسے پانے کی صلاحیت رکھنے والی۔'' یہ عربی نام ہے جسے ترکی کے لوگ بھی بہت پسند کرتے ہیں۔

  روشنی :
روشنی کے معنی: '' اجالے کی کرن، اپنی شخصیت سے لوگوں کو مائل کرنے والی۔'' یہ اردو کا نام ہے مگر ہندو بھی اس نام کو رکھنا پسند کرتے ہیں۔
 

 ٭ سلیم شیخ:
  اداکار سلیم شیخ کی بھی 3 بیٹیاں ہیں جن کے نام نامیہ، سیلینا، انعمتا ہیں۔

 نامیہ:
  نامیہ عربی سے ماخذ ہے۔ اس کے معنی ہیں: '' سنہری آنکھوں والی، خوش مزاج، بلند وقار۔''

 انعمتا:
 انمعتا کے معنی ہیں: '' برکت، خوشی، تعریف، خیال۔''انمعتا کے معنی ہیں: '' برکت، خوشی، تعریف، خیال۔''

 سیلینا:
 اس کے معنی ہیں: '' چاند، نمکین مزاج، آسمان میں ستارہ، چاند کی دیوی، روشنی، جنت، چمکدار۔'' یہ نام عیسائیوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے اور مسلمانوں میں بھی۔
 

٭ شگفتہ اعجاز:
  اداکارہ شگفتہ اعجاز کی 5 بیٹیاں ہیں۔ جن میں سے دو کے نام عنایا اور حیا ہیں۔ ان دونوں کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔

 عنایا:
  اس نام کے معنی ہیں: ''تحفہ، پیغام۔'' اس نام کی لڑکیاں اپنی بات منوانے کا ہنر خوب جانتی ہیں۔

 حیا:
 حیا عربی کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں: '' شرم، شرم و حیا کا پیکر، چھپی ہوئی، گہری سوچ رکھنے والی۔''

 

 ان میں سے آپ کو کون سے نام زیادہ پسند آئے؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

 

Click here for More : Muslim Names

You May Also Like

Choosing the appropriate name for your son is a beloved custom connecting generations through faith and tradition. Modern parents today, however, look for names that have contemporary appeal while respecting Islamic values. Hamariweb's comprehensive guide offers relevant choices for Muslim boy names, A to Z, to help parents or families select a beautiful name with an impactful meaning.

Read More

Having a meaningful name is not only important but also a right of every child. For Muslim families, however, this tradition is special as it holds cultural and spiritual significance. This guide will help the expecting or new parents to find modern Muslim girl names A to Z, especially if you belong to an Urdu-speaking community.

Read More

The date of birth of a child may play an important role in the development of the personality. It is not confirmed till now, but it may have an impact. The date of birth for a particular month can also be seen in the perspective of Zodiac signs. Here we are bringing Baby name according to date of birth in Islam.

Read More

Choosing a name for your little one is such an exciting yet overwhelming task. A name is more than just a label – it’s a reflection of who you are and what you stand for. When you start researching about the Top 100 Muslim Girls Names, you will realize how rich and meaningful these names are. Honestly, every name has a story, a deep-rooted meaning that ties back to culture, faith, and history.

Read More

If you’re on the hunt for 100 Unique Muslim Baby Names with Meaning? You’re not alone. Picking a name for your little one is probably one of the most exciting — and nerve-wracking — decisions you'll ever make. This is something that stays with them for life, right? No pressure though! Let’s walk through it together. When it comes to 100 unique Muslim baby names with meaning, there’s more than just how the name sounds. Names are identity, faith, even personality in Islam. Most parents seek something, which comes with pretty meanings – be it something spiritual or simply virtuous or even poetic.

Read More

Through their lives the Prophet Muhammad (PBUH) proclaimed Paradise to the 10 Jannati Sahaba people who later became known by 10 Ashra Mubashra or 10 Jannari Sahaba. These companions served as titleholders of faith who boosted courage and selflessly dedicated themselves to building the first Islamic society.

Read More
Review & Comment
captcha
Get Alerts