کیفی خلیل، خُدا کا دوست ۔۔۔ 2022 میں سب سے زیادہ سرچ کیے گئے چند ایسے نام, ان کے معنی اور کچھ ایسی باتیں جو انہیں لوگوں میں خاص بناتی ہیں
بچوں کا نام رکھنے سے پہلے والدین بہت زیادہ سوچتے اور سمجھتے ہیں کہ کہیں نام کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں یا پھر اس نام کے معنیٰ اس قدر بھاری نہ ہوں کہ بچے کی شخصیت متاثر ہو۔ ویسے تو بچوں کے نام والدین کسی ٹرینڈنگ شخصیت کے نام یا ان کے بچوں کے نام سے جوڑ کر بھی رکھتے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کے بچے کا نام پُکارنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے

2022 میں سب سے زیادہ سرچ کیے گئے نام:
ایسے ہی کچھ نام جو 2022 میں سب سے زیادہ سرچ کیے گئے ہیں وہ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو آپ کو بھی اپنے آنے والے بچے کا نام رکھنے میں مددگار ثابت ہوں سکتے ہیں۔
٭ کیفی خلیل:
کیفی خلیل ایک معروف سنگر جو اپنے گانے " کہانی سُنو " کی وجہ سے بہت مشہور ہوا اس کا نام سننے میں کچھ منفرد ہے اس لیے لوگوں نے زیادہ سے زیادہ اس نام کے معنی سرچ کیے۔
معنی:
کیفی اور خلیل دو لفظوں کا مجموعہ ہے لیکن یہ دونوں لفظ ایک ہی معنی رکھتے ہیں۔ یہ نام عربی زبان کے 2 لفظوں کا مجموعہ ہے جس کے معنی ہیں دوست، مہربان، مدہوش، دوستی کی ابتداء، ہمدردانہ خیال، خُدا کا دوست، چنا ہوا، لوگوں کی بھیڑ میں رہنے والا۔
خاص بات:
٭ اس نام کے لوگوں کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ دوستیاں نبھانے میں اپنا 100 فیصد دیتے ہیں لیکن جب یہ کسی کام کی جستجو کرتے ہیں تو آگے بڑھنے کے لیے لوگوں کا استعمال کرنا بھی جانتے ہیں۔
٭ عالیانہ:
سارہ خان اور فلک شبیر نے اپنی بیٹی کا نام عالیانہ رکھا تو ہر کوئی اس کے معنی جاننے لگا۔ یہ ایک عربی نام ہے، مگر فارسی بھی اس نام کو بہت پسند کرتے ہیں۔
معنی:
اس نام کے معنی ہیں خوبصورت، سب سے زبردست، اونچے درجے اور نسب والی، رحم دل، قیمتی تحفہ، نایاب، جھیل سی آنکھوں والی، منفرد شخصیت۔
خاص بات:
٭ اس نام کے لوگ خوش مزاج ہوتے ہیں، مسکراہٹ چہرے پر ہوتی ہے، دل اور زبان انتہائی سادہ ہوتی ہے۔
٭ رحم دل ہیں، کسی کو بھی پریشانی میں دیکھ کر مدد کرنا چاہیں گے۔
٭ نقصان سے نہ گھبرانے والے، بے لوث سوچنے والے۔
٭ کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی چاہت ہوگی۔
٭ بچپن سے جوانی تک آزاد خیال اور اظہارِ رائے کو پسند کرنے والے بنتے ہیں۔
٭ پری زاد:
پاکستانی ڈرامے کا مشہور کردار پری زاد جب ٹی وی سکرین پر چھایا سب نے اس نام کے معنی جاننے شروع کردیے۔
معنی:
پری زاد کے معنی ہیں: الہی اصل، فرشتہ، بہروپ، حقدار، آسمان کی بلندیوں کو چھونے والا۔
خاص بات:
٭ اس نام کے لوگ دوسروں میں خود کو منفرد بنانے کے لیے کئی حربے استعمال کرتے ہیں۔
٭ یہ غصے کے تیز ہوتے ہیں، اس لیے اپنی مرضی کی بات منوانے پر زور دیتے ہیں۔
٭ زاویان:
2022 میں زاویار نام سے ملتے جلتے اس نام کے معنی کو بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔
معنی:
اس نام کے معنی ہیں: نیا روشن چمکدار، خوبصورت، خالص۔ یہ فارسی زبان کا مآخذ ہے۔
خاص بات:
٭ اس نام کے لوگ معصوم اور نرم مزاج ہوتے ہیں۔ ان کو بیوقوف بنانا آسان ہوتا ہے۔
٭ رابیل:
رابیل ایک منفرد نام ہے جس کو ترکی ڈراموں کے کرداروں سے پسند کیا گیا اور اس نام کو سب سے زیادہ ترکی، مراکش اور آذربائیجان میں پسند کیا گیا۔
معنی:
اس نام کے معنی ہیں: شیرنی، تیز، چالاک، خطروں کا سامنا کرنے والی
خاص بات:
٭ معنی کی طرح اس نام کے لوگ تیز اور چالاک ہوتے ہیں لیکن زبان کے پکے ہوتے ہیں۔
آپ کو ان میں سے کون سے نام زیادہ پسند آئے؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔
You May Also Like
Choosing the appropriate name for your son is a beloved custom connecting generations through faith and tradition. Modern parents today, however, look for names that have contemporary appeal while respecting Islamic values. Hamariweb's comprehensive guide offers relevant choices for Muslim boy names, A to Z, to help parents or families select a beautiful name with an impactful meaning.
Read MoreHaving a meaningful name is not only important but also a right of every child. For Muslim families, however, this tradition is special as it holds cultural and spiritual significance. This guide will help the expecting or new parents to find modern Muslim girl names A to Z, especially if you belong to an Urdu-speaking community.
Read MoreThe date of birth of a child may play an important role in the development of the personality. It is not confirmed till now, but it may have an impact. The date of birth for a particular month can also be seen in the perspective of Zodiac signs. Here we are bringing Baby name according to date of birth in Islam.
Read MoreChoosing a name for your little one is such an exciting yet overwhelming task. A name is more than just a label – it’s a reflection of who you are and what you stand for. When you start researching about the Top 100 Muslim Girls Names, you will realize how rich and meaningful these names are. Honestly, every name has a story, a deep-rooted meaning that ties back to culture, faith, and history.
Read MoreIf you’re on the hunt for 100 Unique Muslim Baby Names with Meaning? You’re not alone. Picking a name for your little one is probably one of the most exciting — and nerve-wracking — decisions you'll ever make. This is something that stays with them for life, right? No pressure though! Let’s walk through it together. When it comes to 100 unique Muslim baby names with meaning, there’s more than just how the name sounds. Names are identity, faith, even personality in Islam. Most parents seek something, which comes with pretty meanings – be it something spiritual or simply virtuous or even poetic.
Read MoreThrough their lives the Prophet Muhammad (PBUH) proclaimed Paradise to the 10 Jannati Sahaba people who later became known by 10 Ashra Mubashra or 10 Jannari Sahaba. These companions served as titleholders of faith who boosted courage and selflessly dedicated themselves to building the first Islamic society.
Read More