یتیموں کو بھی پالا، بھوکوں کو بھی کھانا کھلایا ۔۔ پاکستان کے کچھ ایسے بہادر لوگوں کے نام اور ان کے معنی جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

مشہور افراد نہ صرف اپنے کارناموں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں بلکہ اپنے ناموں کی وجہ سے بھی ان کی ایک خاص پہچان بن جاتی ہے۔ جو بھی ان کے نام لیتا ہے ان کا کارنامہ خود بخود یاد آجاتا ہے۔ جس کو سن کر اس شخص کی ذات کا ایک خاکہ ذہن میں بننے لگتا ہے۔

 
 مشہور افراد نہ صرف اپنے کارناموں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں بلکہ اپنے ناموں کی وجہ سے بھی ان کی ایک خاص پہچان بن جاتی ہے۔ جو بھی ان کے نام لیتا ہے ان کا کارنامہ خود بخود یاد آجاتا ہے۔ جس کو سن کر اس شخص کی ذات کا ایک خاکہ ذہن میں بننے لگتا ہے۔ کچھ ایسی ہی شخصیات کے نام اور معنی آج ہم آپ کو اس بلاگ میں بتانے جا رہے ہیں جن کے ناموں کو بھلانا آسان نہیں۔

  ٭ ایدھی:
  عبدالستار ایدھی کو دنیا بھر میں کون نہیں جانتا، سماجی دنیا کا ایک بڑا نام ایدھی ہیں۔ ان کو پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی خوب سراہا گیا یہاں تک کہ پڑوس ملک بھارت نے بھی ان کو اعزاز سے نوازا۔ ان کے نام کے معنی ان کے کارناموں کو بھی ظاہر کرتے ہیں: ''حفاظت کرنے والے کا خادم، خاموش مزاج، محبتیں بانٹنے والا۔'' جبکہ ایدھی کا لفظ ایدھ سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں:'' ملاقات کرنے والا، واپس کرنا، اجر''

  ٭ بلقیس ایدھی:
   بلقیس ایدھی جو عبدالستار ایدھی کی بیگم تھیں اور انہوں نے شادی کے بعد سے ہی فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کردیا تھا ان کے نام کو بھی یقیناً بھولنا ایک مشکل بات ہے کیونکہ انہوں نے ہزاروں لاوارث بچوں کی کفالت کی، ان کو پالا، ان کو سنبھالا اور بے سہارا بچیوں کی شادیاں تک کروائیں۔ جن کو قوم کی ماں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کے نام کے معنی ہیں: '' دل کی بینائی، ملکہ سبا کا نام ،حسین و جمیل ۔''
 

  ٭ امجد صابری:
 ​  مشہور قوال امجد صابری کا نام اور سریلی آواز ہی ان کی پہچان ہے۔ جب تک قوالی کو پسند کرنے والے اس دنیا میں ہیں ان کا نام ہمیشہ سنہرے الفاظوں میں یاد کیا جائے گا۔ ان کے نام کے معنی ہیں: ''  بزرگ شریف، نیک دل انسان، نیک۔''

   ٭ ڈاکٹر رتھ فاؤ:
  ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے میں گزاری اور خود دل کے عارضے میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔ رتھ نام کے معنی ہیں: ''دوست، محافظ، اچھا  ساتھی، دوستوں کے لیے جان نچھاور کرنے والی۔'

'جبکہ فاؤ کے معنی ہیں:
 ''مورنی، مور کی طرح خوشیاں بکھیرنے والی۔''
 

  ٭ عبد القدیر:
   ڈاکٹر عبد القدیر خان جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ان کی خدمات اور نام کو کوئی نہیں بھلا سکتا، جب بھی ملکی سالمیت اور حفاظت کی بات ہوگی ان کا کارنامہ ان کو ہمیشہ سرخ رو کرے گا۔ ان کے نام کے معنی ہیں: ''
قدیر٬ قدرت والا - عبدل کا بندہ، زورآور، طاقتور، صاحب قدرت ''

 ٭ ڈاکٹر اسرار احمد:
  ڈاکٹر اسرار احمد ایک مذہبی سکالر جن کی تحریریں اور بیانات سن کر نہ جانے کتنے لوگوں کا دل اسلام اور خدا کی جانب گامزن ہوا۔ ان کے نام کے معنی ہیں: ''راز، خفیہ، پوشیدہ، چھپا ہوا۔''

 آپ کو ان ناموں کے معنی کیسے لگے؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔
 

You May Also Like

Choosing the appropriate name for your son is a beloved custom connecting generations through faith and tradition. Modern parents today, however, look for names that have contemporary appeal while respecting Islamic values. Hamariweb's comprehensive guide offers relevant choices for Muslim boy names, A to Z, to help parents or families select a beautiful name with an impactful meaning.

Read More

Choosing a name for your precious little ones is an emotional and sacred process. Whether you’re an aunt, uncle, or a parent yourself, looking for Muslim girl names a to z that resonate with Islamic teachings and culture can be a hassle. Thus, this guide lists the latest Muslim girl names a to z options to let you pick the best one!

Read More

The date of birth of a child may play an important role in the development of the personality. It is not confirmed till now, but it may have an impact. The date of birth for a particular month can also be seen in the perspective of Zodiac signs. Here we are bringing Baby name according to date of birth in Islam.

Read More

Choosing a name for your little one is such an exciting yet overwhelming task. A name is more than just a label – it’s a reflection of who you are and what you stand for. When you start researching about the Top 100 Muslim Girls Names, you will realize how rich and meaningful these names are. Honestly, every name has a story, a deep-rooted meaning that ties back to culture, faith, and history.

Read More

If you’re on the hunt for 100 Unique Muslim Baby Names with Meaning? You’re not alone. Picking a name for your little one is probably one of the most exciting — and nerve-wracking — decisions you'll ever make. This is something that stays with them for life, right? No pressure though! Let’s walk through it together. When it comes to 100 unique Muslim baby names with meaning, there’s more than just how the name sounds. Names are identity, faith, even personality in Islam. Most parents seek something, which comes with pretty meanings – be it something spiritual or simply virtuous or even poetic.

Read More

Through their lives the Prophet Muhammad (PBUH) proclaimed Paradise to the 10 Jannati Sahaba people who later became known by 10 Ashra Mubashra or 10 Jannari Sahaba. These companions served as titleholders of faith who boosted courage and selflessly dedicated themselves to building the first Islamic society.

Read More
Review & Comment
captcha