عزہ، فلک سے آنے والی روشنی! پاکستانی سیلیبریٹیز کے ہاں اس ماہ پیدا ہونے والے بچوں کے پیارے نام، دلچسپ معنی اور ان میں چھپے کچھ راز

بچے اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہوتے ہیں چاہے وہ بیٹا ہو یا بیٹی، خُدا کی طرف سے خوبصورت تحفہ ہوتے ہیں ۔ کسی بھی شادی شدہ جوڑے کی زندگی میں سب سے اہم موڑ اس وقت آتا ہے جب ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوتی ہے۔

اس ماہ پاکستان کی کچھ مشہور سیلیبریٹیز کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ جانیں انہوں نے اپنے بچوں کے کیا کیا نام رکھے اور ان کے کیا معنی ہیں؟

٭ اسد اور نمرہ:

اسد اور نمرہ پاکستان کا وہ مشہور کم عمر ترین جوڑا ہے جنہوں نے 17 اور 18 سال کی عمر میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔ ان کے ہاں حال ہی میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ازلان رکھا ہے۔

ازلان کے معنی:

ازلان نام کے معنی ہیں: شیر، ببر شیر، بہادر، اونچی اڑان بھرنے والا، طاقتور، مضبوط، اسد کی تلوار یعنی شیر کی تلوار۔

دلچسپ راز:

٭ ازلان نام کے لڑکے عموماً شرارتی ہوتے ہیں۔ یہ بہت ذہین اور ہمدرد ہوتے ہیں۔

٭ کرن تعبیر:

اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور شوہر کی تصویر بچی کے ہمراہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ نے ہمیں 12 سال بعد بچی کی رحمت سے نوازا۔ کرن تعبیر پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں اور یہ آج کل فضاء اور شیزہ کے کردار سے مشہور ہیں ۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عزہ حسن ملک رکھا ہے۔

عزہ نام کے معنی:

عزہ کا لفظ فارسی زبان سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں: طاقت، پیاری، فلک سے آنے والی روشنی۔

دلچسپ راز:

٭ اس نام کی لڑکیوں میں قائدانہ صلاحیت زیادہ پائی جاتی ہے، یہ طاقتور اور مضبوط ہوتی ہیں۔ یہ دماغ کا استعمال زیادہ کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی چھٹی حس تیزی سے کام کرتی ہے۔

٭ شہروز سبزواری:

شہروز سبزواری کے ہاں 10 محرم کو ننھی رحمت کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کا انتظار انہیں بے صبری سے تھا۔ شہزور نے اپنی بیٹی کا نام سیدہ زہرہ سبزواری رکھا ہے جو دو الفاظ پر مشتمل ہے اور یہ عربی زبان کے مآخذ ہیں۔

سیدہ زہرہ کے معنی:

سیدہ کے معنی ہیں:" رہنما خاتون، سردار، پيشوا، امیر، سید گھرانے سے تعلق رکھنے والی"، جبکہ زہرہ کے معنی ہیں: " گلاب کا پھول، بہت خوب روشن، جنت کا پھول۔"

نام میں چھپے راز:

٭ اس نام کی لڑکیاں گہری سوچ رکھتی ہیں اور اپنے فیصلے خود لینے پر یقین رکھتی ہیں۔ خوش مزاج ہوتی ہیں، سب کے ساتھ خوشی سے مل جل کر رہتی ہیں۔ یہ بہت محنتی ہوتی ہیں، مشکل حالات کا سامنا ڈٹ کر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

٭ فیصل رضا عابدی:

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی کے ہاں حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سیدہ تطہیر فاطمہ عابدی رکھا ہے۔

تطہیر نام کے معنی:

یہ نام تقویٰ لفظ سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں: پاک، صاف، خوشحال، سجانے والی، شفاف روح۔

نام میں چھپے راز:

٭ اس نام کی لڑکیاں سمجھدار مگر کم گو ہوتی ہیں۔ ان کے لئے کسی کو بھی قائل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ۔

آپ کو یہ کون سا نام اور معنی زیادہ پسند آئے؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائے گا۔

You May Also Like

Choosing the appropriate name for your son is a beloved custom connecting generations through faith and tradition. Modern parents today, however, look for names that have contemporary appeal while respecting Islamic values. Hamariweb's comprehensive guide offers relevant choices for Muslim boy names, A to Z, to help parents or families select a beautiful name with an impactful meaning.

Read More

Choosing a name for your precious little ones is an emotional and sacred process. Whether you’re an aunt, uncle, or a parent yourself, looking for Muslim girl names a to z that resonate with Islamic teachings and culture can be a hassle. Thus, this guide lists the latest Muslim girl names a to z options to let you pick the best one!

Read More

The date of birth of a child may play an important role in the development of the personality. It is not confirmed till now, but it may have an impact. The date of birth for a particular month can also be seen in the perspective of Zodiac signs. Here we are bringing Baby name according to date of birth in Islam.

Read More

Choosing a name for your little one is such an exciting yet overwhelming task. A name is more than just a label – it’s a reflection of who you are and what you stand for. When you start researching about the Top 100 Muslim Girls Names, you will realize how rich and meaningful these names are. Honestly, every name has a story, a deep-rooted meaning that ties back to culture, faith, and history.

Read More

If you’re on the hunt for 100 Unique Muslim Baby Names with Meaning? You’re not alone. Picking a name for your little one is probably one of the most exciting — and nerve-wracking — decisions you'll ever make. This is something that stays with them for life, right? No pressure though! Let’s walk through it together. When it comes to 100 unique Muslim baby names with meaning, there’s more than just how the name sounds. Names are identity, faith, even personality in Islam. Most parents seek something, which comes with pretty meanings – be it something spiritual or simply virtuous or even poetic.

Read More

Through their lives the Prophet Muhammad (PBUH) proclaimed Paradise to the 10 Jannati Sahaba people who later became known by 10 Ashra Mubashra or 10 Jannari Sahaba. These companions served as titleholders of faith who boosted courage and selflessly dedicated themselves to building the first Islamic society.

Read More
Review & Comment
captcha