ان کی بیٹی کے نام نے لوگوں کو الجھن میں ڈال دیا ،، پاکستانی سیلیبریٹیز کے گھر 2022 میں پیدا ہونے والے بچوں کے نام، معنی اور کچھ دلچسپ راز

ہر سال اپنے اختتام پر کئی خوشیاں اور کئی محرومیاں دے کر جاتا ہے جہاں کئی اپنے پیارے بچھڑ جاتے ہیں تو وہیں کئی لوگوں کی زندگی میں ننھے مہمانوں کی آمد ہوتی ہے۔ اس سال کئی مشہور سیلیبریٹیز کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور کچھ تو ایسے بھی ہیں جو سالوں سے اس خوشی کا انتظار کر رہے تھے۔

آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں کچھ مشہور سیلیبریٹیز کے بچوں کے نام اور معنی ساتھ ہی ان میں چھپے میں کچھ دلچسپ راز۔

اسد اور نمرہ:

کم عمری میں شادی کرنے والے جوڑے اسد اور نمرہ کو اللہ پاک نے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا ہے۔ کچھ ماہ پہلے اسد نے اپنے وی لاگ میں مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں اور 9 اگست کو ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ازلان رکھا ہے۔

ازلان کے معنی:

ازلان نام کے معنی ہیں: شیر، ببر شیر، بہادر، اونچی اڑان بھرنے والا، طاقتور، مضبوط، اسد کی تلوار یعنی شیر کی تلوار۔

دلچسپ راز:

٭ ازلان نام کے لڑکے عموماً شرارتی ہوتے ہیں۔ یہ بہت ذہین اور ہمدرد ہوتے ہیں۔

کرن تعبیر:

اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور شوہر کی تصویر بچی کے ہمراہ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھاکہ اللہ نے ہمیں 12 سال بعد بچی کی رحمت سے نوازا۔ کرن تعبیر پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں اور یہ فضاء اور شیزہ کے کردار سے خوب مشہور ہیں ۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عزہ حسن ملک رکھا ہے۔

عزہ نام کے معنی:

عزہ کا لفظ فارسی زبان سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں: طاقت، پیاری، فلک سے آنے والی روشنی۔

دلچسپ راز:

٭ اس نام کی لڑکیوں میں قائدانہ صلاحیت زیادہ پائی جاتی ہے، یہ طاقتور اور مضبوط ہوتی ہیں۔ یہ دماغ کا استعمال زیادہ کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی چھٹی حس تیزی سے کام کرتی ہے۔

شہروز سبزواری:

شہروز سبزواری کے ہاں 10 محرم کو ننھی رحمت کی پیدائش ہوئی تھی۔ جس کا انتظار انہیں بے صبری سے تھا۔ شہزور نے اپنی بیٹی کا نام سیدہ زہرہ سبزواری رکھا ہے جو دو الفاظ پر مشتمل ہے اور یہ عربی زبان کے مآخذ ہیں۔

سیدہ زہرہ کے معنی:

سیدہ کے معنی ہیں:" رہنما خاتون، سردار، پيشوا، امیر، سید گھرانے سے تعلق رکھنے والی"، جبکہ زہرہ کے معنی ہیں: " گلاب کا پھول، بہت خوب روشن، جنت کا پھول۔"

نام میں چھپے راز:

٭ اس نام کی لڑکیاں گہری سوچ رکھتی ہیں اور اپنے فیصلے خود لینے پر یقین رکھتی ہیں۔ ٭ خوش مزاج ہوتی ہیں، سب کے ساتھ خوشی سے مل جل کر رہتی ہیں۔ ٭ یہ بہت محنتی ہوتی ہیں، مشکل حالات کا سامنا ڈٹ کر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ٭ ان کا حوصلہ دیدنی ہوتا ہے اور ہمیشہ کسی بھی فیصلے کو لینے میں دیر نہیں لگاتی ہیں۔ ٭ یہ ہر کام دلجوئی سے کرتی ہیں، ان کو ہرانا مشکل ہے۔

فیصل رضا عابدی:

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی کے ہاں بھی اس سال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ، جس کا نام انہوں نے سیدہ تطہیر فاطمہ عابدی رکھا ہے۔

تطہیر نام کے معنی:

یہ نام تقویٰ لفظ سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں: پاک، صاف، خوشحال، سجانے والی، شفاف روح۔

نام میں چھپے راز:

٭ اس نام کی لڑکیاں سمجھدار مگر کم گو ہوتی ہیں۔ ان کے لئے کسی کو بھی قائل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ۔

بختاور بھٹو :

بختاور بھٹو کے ہاں اس سال دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ جس کا نام بچے کے نانا یعنی آصف زرداری کی مرضی سے رکھ دیا گیا تھا۔ اس کے بارے میں انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنے چاہنے والوں کو بتایا۔ میر حاکم محمود چوہدری کے چھوٹے بھائی کا نام میر سجاول محمود چوہدری چوہدری رکھا گیا ہے۔

نام کا مطلب کیا؟

سجاول نام کے معنی ہیں: " سجانا، مکرم آدمی، خوبصورتی، سورج، چکمتا ہوا، روشنی، روشنی پھیلانے والی بکھرتی کرنیں۔"

صرحا اصغر:

صرحا اصغر کے ہاں اس سال پہلے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ایہان رکھا تو ہر کوئی اس کے معنی جاننے لگا۔ ایہان نام عام طور پر کم ہی لوگ رکھتے ہیں۔ تو آج ہم آپ کو اس نام سے متعلق تفصیل بتاتے ہیں۔

اگر آپ بھی اپنے بچے کا نام ایہان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ معلومات آپ کو بہت کام آئے گی۔

ایہان نام کے معنی:

پورا چاند، ایکشن پر مبنی ، علمبردار ، قدرتی رہنما ، آزاد ، مضبوط خواہش مند ، مثبت ، طاقت ور ، کاروباری ، پرجوش ، بہادر اور جدید ہے۔

لکی نمبر:

اس نام کا لکی نمبر 6 ہے۔ چونکہ یہ نام مسلم ہے لہٰذا اعداد کے علم یعنی numerology سے اس کا لکی نمبر 6 اخذ کیا گیا ہے۔

لکی دن:

اتوار اور منگل

مزاج:

چونکہ ایہان اتنا آزاد ہے، ایہان اکثر دوسروں کے احساسات کو نظرانداز کرتا ہے۔ ایہان کسی کام میں رہنمائی کرنا یا ان کی مدد کرنا پسند نہیں کرتا ، ایہان خود کام کرنا پسند کرتا ہے۔ ایہان میں قائدانہ خصوصیات ہیں۔

ایہان ایک اچھے رہنما اور گروپوں کا انتظام کرسکتے ہیں۔ ایہان نام کے لوگ عقلمند ، فیصلہ کن ، امید مند اور فراخ دل ہوتے ہیں۔

ارمینا خان:

اداکارہ ارمینا خان کے ہاں حال ہی میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کا نام انہوں نے آہمیلی رکھا ہے۔ بچی کا نام سن کر سوشل میڈیا پر لوگوں نے معنی اور نام رکھنے کی وجہ پوچھ لی۔ جس پر ان کے شوہر فیصل خان نے بچی کے نام کے معنی بتائے۔

آہمیلی نام کے معنی:

آہمیلی Amélie نام کے معنی ہیں: " روشنی کا دائرہ، محنتی اور جفاکش، خدا کیلئے وقف ہونا " ہیں۔

نام میں چھپے راز:

اس نام کی لڑکیاں دور اندیش ہوتی ہیں اور اپنی سوچ کا معیار بلند رکھتی ہیں۔

معاذ صفدر:

مشہور یوٹیوبر معاذ صفدر کے ہاں جس وقت بیٹے کی پیدائش ہوئی وہ مکہ میں تھے ۔ انہوں نے ویڈیو کال کو وی لاگ میں شیئر کرکے مداحوں کو بیٹے کی خوشخبری سنائی۔ ان کے بیٹے کا نام باسل ہے۔

باسل کے معنی:

باسل کے معنی ہیں: بہادر، دلیر،نڈر،شجاع، جری، شجاع۔

نام میں چھپے راز:

اس نام کے لوگ غصے کے تیز لیکن مقصدیت کے لیے آگے بڑھنے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں۔

ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب :

ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب کےہاں کچھ دن قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نےعائزل رکھا ہے۔

نام کے معنی:

عائزل نام کے معنی ہیں: خُدا کا تحفہ، نعمت، فائدہ، نفع دینے والی۔

راز:

اس نام کی لڑکیاں خود اعتماد اور شوخ مزاج ہوتی ہیں۔

عماد وسیم:

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کے ہاں اس سال بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے سید ریان رکھا تھا۔

معنی:

اس نام کے معنی ہیں: ہر دلعزیز، خوبصورت، خوش نصیب۔

راز:

یہ لوگ خاموش مزاج ہوتے ہیں ، مگر اپنے مقصد کو انجام تک پہنچاتے ہیں۔

آپ کو ان میں سے کون سا نام اور معنی زیادہ پسند آئے؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائے گا۔

You May Also Like

Discover the most beautiful modern Muslim Boy Names A to Z in 2025. These are deep meaningful names with an Islamic connection in the present world. Whether parents are searching for a name that is religious based out of the Quran or one that is popular in today’s society, this list provides all of the necessary information for parents to choose that ideal name for their son.

Read More

Explore our extensive list of modern Muslim girl names from A to Z Check it out this section covers a long list of modern Muslim girls names A to Z. These names are mainly selected focusing the aspects such as beauty, meaningful and cultural importance, which incorporate both Islamic and modern elegance. Altogether these names mostly originated from the Quran, Islamic History or the modern trends, and therefore are both classy and trendy at the same time.

Read More

Ramadan is the month of blessings and forgiveness. This is a sacred month that is celebrated by all the Muslims living across the globe. People feel more blessed and thankful to Allah who becomes the parent in this beautiful month. So, to make this moment more precious and joyful we are here with an amazing list of Muslim baby names born in Ramadan.

Read More

Naming a baby girl is very important and a crucial decision that most parents have to make. It carries the family culture, the family aspirations of the child, and the family culture. Muslim girls’ name origin has a lot to do with the past, culture, and the meaning of the name. Our list of Top 100 Muslim Girls Names thus comprises of the modern world classy names that perfectly are symbolic of strength, elegance and love.

Read More

Unique Muslim Names are acknowledged for not just their uniqueness but also for their beautiful meaning. Asia is the biggest content, has the world’s largest population and diversity in culture. It has a history of ancient civilizations that left a rich heritage of their customs for the current age. Different languages are spoken, with Arabic, Chinese, Urdu, Japanese, Hindi, Tamil, and Bahasa being the most widely recognized ones. It is estimated that over 60% of Muslims live in Asia. Hence, if you need to pick an Asian name for your child, at that point you would have an excessive number of options. Also, naming the youngster could be a considerably difficult task if the parents happen to be from separate religions, nations, or races. You would need to give your baby a name that speaks to both cultures and nations. Hamariweb has several Popular Asian names for boys and girls with their proper meanings. The list is down below.

Read More

Through their lives the Prophet Muhammad (PBUH) proclaimed Paradise to the 10 Jannati Sahaba people who later became known by 10 Ashra Mubashra or 10 Jannari Sahaba. These companions served as titleholders of faith who boosted courage and selflessly dedicated themselves to building the first Islamic society.

Read More
Review & Comment
captcha