صفاء ! اللہ کی نشانیاں .. قرآن مجید سے لڑکیوں کے نام کیسے رکھیں؟ جانئیے خاص ناموں میں چھپے چند راز

بیٹیوں کا نام رکھتے وقت والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسے نام کا انتخاب کریں جو ان کی بیٹی کے لیے سب سے زیادہ فائدے مند ہوں۔ جن ناموں کی تاثیر اچھی ہو ان کے نام سے شخصیت پر اچھا اثر پڑے۔ اسی لیے مسلمان گھرانوں میں زیادہ تر نام رکھنے کے لیے قرآن کا سہارا لیا جاتا ہے، کیونکہ قرآن ایک مکمل ہدایت ہے۔ اس میں ناموں کے معنی بھی موجود ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے نام بتانے جا رہے ہیں جو قرآن سے مآخذ ہیں اور ان کے معنی بھی جامع اور آسان ہیں۔

 آج ہم آپ کو کچھ ایسے نام بتانے جا رہے ہیں جو قرآن سے مآخذ ہیں اور ان کے معنی بھی جامع اور آسان ہیں۔
 

  ٭ صفاء:  Safa
   صفاء کا لفظ سن کر ذہن میں صفاء مروہ کی پہاڑی کا ذکر ہی آتا ہے۔ یہ لفظ قرآن میں کم و بیش 9 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ اس نام کے معنی ہیں: '' اللہ کی نشانیاں، پاکیزگی، صفائی، طہارت، صاف۔ ''

 حقائق:

 ٭ اس نام کی لڑکیاں نرم مزاج ہوتی ہیں۔
 ٭ یہ نرم دل ہوتی ہیں، دوسروں سے ہمدردی رکھتی ہیں۔
 ٭ ان کا موافق رنگ کالا، نیلا اور بنفشی ہے۔
 

 ٭ سنبل:  Sunbul
  سنبل نام کے معنی ہیں: '' خوشبو ، مہک، عطر۔'' یہ نام پاکستان میں اکثر لوگ رکھتے ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں۔

 حقائق:
 ٭ اس نام کی لڑکیاں کم گو ہوتی ہیں۔
 ٭ ان میں قائدانہ صلاحیت ہوتی ہے۔
 ٭ یہ اپنی مرضی کے مطابق کام کرنا پسند کرتی ہیں۔

  ٭ دانیا:  Dania
 ​  دانیا نام سن کر آج کل تو سب کو عامر لیاقت کی تیسری بیوی ذہن میں آتی ہے۔ ظاہر ہے آپ کا نام ہی آپ کی شناخت بتاتا ہے۔ اس نام کے معنی ہیں: '' قریب ہونیوالی، سخی، دریا دل، فیاض۔''

 حقائق:
 ٭ یہ تخلیق کار ہوتی ہیں۔ نئی نئی چیزیں اور منفرد کام کرنا پسند کرتی ہیں۔
 ٭ ان کو گھومنے پھرنے کا شوق ہوتا ہے۔
 ٭ یہ ہر کسی کو اپنا بنانے کا ہنر جانتی ہیں۔

  ٭ عینا:  Ainaa
 عینا کا نام عینک سے ہی نکلا ہے اس کے معنی ہیں: '' بڑی بڑی آنکھوں والی، خوبصورت آنكھوں والی، پیاری آنکھوں والی۔''


 حقائق:
 ٭ یہ غصے کی تیز ہوتی ہیں۔
 ٭ عینہ نام کی لڑکیاں ضدی بھی ہوتی ہیں۔
 ٭ ان کو نئی چیزیں دریافت کرنے کا شوق فطری طور پر بہت زیادہ ہوتا ہے۔
 

 ٭ حُور:  Hoor
  حُور نام کے معنی ہیں: '' حسین، نفیس، خوش شکل، جنتی عورت۔'' یہ نام سب سے چھوٹا اور سب سے آسان ہے۔ اس کو پسند کرنے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ اس نام کو پاکستان کے علاوہ ترکی، یورپ، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بھی رکھا جاتا ہے۔

 حقائق:
٭ یہ سادہ مزاج اور معصوم ہوتی ہیں۔
٭ ان کومخلص رہنا پسند ہے۔
٭ یہ ہر کسی کے ساتھ خوش مزاجی سے رہتی ہیں۔
٭ کامیاب بننے کے لیے انتھک محنت اور جدوجہد کرتی ہیں۔

  ٭ ازہ:  Aza
   ازہ نام دبئی میں سب سے زیادہ رکھا جاتا ہے۔ دبئی کے لوگ چھوٹے اور منفرد ناموں کو پسند کرتے ہیں۔ اس کے معنی ہیں:'' نوجوان، خوشبو، خوشنما، خوبصورت، چاند کی طرح منور۔''

 حقائق:
 ٭ اس نام کی لڑکیاں ذہین ہوتی ہیں۔
 ٭ یہ اپنے سے زیادہ دوسروں کا خیال رکھتی ہیں۔
 ٭ ان کو گھرداری کے کاموں میں دوسری خواتین سے زیادہ شوق ہوتا ہے۔
 

 ٭ سلویٰ:  Silwa
   سلویٰ ایک تاریخی نام ہے۔ یہ بنی اسرائیل کے لوگوں کی خوراک '' من و سلویٰ '' کے نام سے مشہور ہے۔ اس کے معنی ہیں: '' شہد، میٹھا، آسمان کی سی بلندی، قدرت کی طرف سے آنے والا خاص تحفہ۔''

 حقائق:
 ٭ اس نام کی لڑکیاں گہری سوچ رکھتی ہیں۔
 ٭ ان کی چھٹی حس زیادہ کام کرتی ہے۔
 ٭ یہ اگر دلیر ہو جائیں تو ہر کام کرسکتی ہیں لیکن اگر یہ کمزور بن کر رہیں تو ہر چیز سے ڈرتی ہیں۔
 ٭ یہ چھوٹی موٹی چیزوں یا لوگوں سے وہم رکھتی ہیں۔ کیونکہ ان کو ہر چیز سب سے زیادہ پرفیکٹ چاہیے ہوتی ہے۔
 

 ٭ دُعا:  Dua
   دُعا تو سب ہی کرتے ہیں۔ لیکن دعا نام بھی اکثر لوگ رکھتے ہیں۔ دعا کرنے والوں کو خُدا پسند فرماتا ہے۔ اس نام کے معنی ہیں: '' پکارنے والی، نعمت، تحفہ، یاد۔''

 حقائق:

 ٭ اس نام کی لڑکیاں حاضر جواب ہوتی ہیں۔
 ٭ یہ جس کام کو کرنے کی ٹھان لیں اس میں کامیابی حاصل کرتی ہیں۔
 ٭ ان کی قائدانہ صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔

 
 امید کرتے ہیں آپ کو بھی یہ نام ضرور پسند آئے ہوں گے۔ آپ بھی اپنی آنے والی بچیوں کو ان ناموں کا تحفہ دیں۔

 

Click here for More : More Quranic Names

You May Also Like

Discover the most beautiful modern Muslim Boy Names A to Z in 2025. These are deep meaningful names with an Islamic connection in the present world. Whether parents are searching for a name that is religious based out of the Quran or one that is popular in today’s society, this list provides all of the necessary information for parents to choose that ideal name for their son.

Read More

Explore our extensive list of modern Muslim girl names from A to Z Check it out this section covers a long list of modern Muslim girls names A to Z. These names are mainly selected focusing the aspects such as beauty, meaningful and cultural importance, which incorporate both Islamic and modern elegance. Altogether these names mostly originated from the Quran, Islamic History or the modern trends, and therefore are both classy and trendy at the same time.

Read More

Ramadan is the month of blessings and forgiveness. This is a sacred month that is celebrated by all the Muslims living across the globe. People feel more blessed and thankful to Allah who becomes the parent in this beautiful month. So, to make this moment more precious and joyful we are here with an amazing list of Muslim baby names born in Ramadan.

Read More

Naming a baby girl is very important and a crucial decision that most parents have to make. It carries the family culture, the family aspirations of the child, and the family culture. Muslim girls’ name origin has a lot to do with the past, culture, and the meaning of the name. Our list of Top 100 Muslim Girls Names thus comprises of the modern world classy names that perfectly are symbolic of strength, elegance and love.

Read More

Unique Muslim Names are acknowledged for not just their uniqueness but also for their beautiful meaning. Asia is the biggest content, has the world’s largest population and diversity in culture. It has a history of ancient civilizations that left a rich heritage of their customs for the current age. Different languages are spoken, with Arabic, Chinese, Urdu, Japanese, Hindi, Tamil, and Bahasa being the most widely recognized ones. It is estimated that over 60% of Muslims live in Asia. Hence, if you need to pick an Asian name for your child, at that point you would have an excessive number of options. Also, naming the youngster could be a considerably difficult task if the parents happen to be from separate religions, nations, or races. You would need to give your baby a name that speaks to both cultures and nations. Hamariweb has several Popular Asian names for boys and girls with their proper meanings. The list is down below.

Read More

Through their lives the Prophet Muhammad (PBUH) proclaimed Paradise to the 10 Jannati Sahaba people who later became known by 10 Ashra Mubashra or 10 Jannari Sahaba. These companions served as titleholders of faith who boosted courage and selflessly dedicated themselves to building the first Islamic society.

Read More
Review & Comment
captcha