top brands names on kids names
سال 2025 میں پاکستانی والدین بچوں کے نام رکھنے کے حوالے سے کچھ منفرد رجحانات اپنا رہے ہیں۔ اب صرف روایتی یا مذہبی نام ہی نہیں رکھے جا رہے، بلکہ ایسے نام بھی مقبول ہو رہے ہیں جو دولت، شان و شوکت، قدرتی خوبصورتی اور پرانی یادوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مشہور پیرنٹنگ ویب سائٹ BabyCenter کی رپورٹ کے مطابق، والدین ان دنوں ایسے ناموں کا انتخاب کر رہے ہیں جو ان کے خواب، احساسات اور امیدوں کی جھلک دکھاتے ہیں۔
شان و شوکت اور دولت سے جُڑے ناموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب ایسے بچوں کے نام مقبول ہو رہے ہیں جو دولت، اسٹائل اور اعلیٰ معیارِ زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ جیسے "شان"، "شہزاد"، "ماہتاب" یا "ملکہ"۔ ان ناموں میں ایک خاص کشش ہے جو نہ صرف خوبصورت لگتے ہیں بلکہ والدین کے ذہن میں بچوں کے روشن مستقبل کی خواہش بھی جھلک دیتی ہے۔
ناموں کی ماہر ربیکا والبرگ کہتی ہیں:
"جب مہنگائی، بیروزگاری اور روزمرہ اخراجات والدین کے لیے بڑی فکر بن جائیں، تو ایسے میں بچوں کو ایسے نام دینا جو خوشحالی اور کامیابی کی علامت ہوں، ان کے دل کی تسلی کا ذریعہ بن جاتا ہے۔"
اسی طرح مشہو برانڈز کے نام پر بھی بچوں کے نام رکھے جارہے ہیں جن میں سے چند ہم معنیٰ کے ساتھ اپنے قارئین کو بتا رہے ہیں۔
جنید جمشید
مرحوم نعت خواں جنید جمشید کا اپنے نام پر بنایا گیا برانڈ پاکستان بھر میں مشہور ہے۔ جنید عربی زبان کا لفظ ہے جبکہ اس نام کے معنیٰ جنید نام کا مطلب اور معنی ہے : بغداد کے ولی کا نام، نيک، عبادت گزار، پرہيز گار کے ہیں۔ جمشید ہندی نام ہے اور اس کے معنیٰ چمکدار دریا کے ہیں۔ ماضی میں ایک مشہور فارسی بادشاہ کا نام بھی جمشید تھا۔
ثنا سفیناز
نند بھابھی کا اپنے نام سے کھولا گیا یہ کلوتھنگ اسٹور آج پاکستان میں خواتین کا پسندیدہ ترین برانڈ ہے۔ ثنا عربی نام ہے اور اس کے معنیٰ چمک یا روشنی ہیں۔ سفینا بھی عربی سے تعلق رکھنے والا لفظ ہے اور اس کے معنیٰ کشت یا جہاز ہیں۔
ماریہ بی
ماریہ نام بھی ایک مشہور برانڈ ہونے کی وجہ سے کافی مقبول ہے۔ ماریہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے مختلف معنیٰ ہیں جن میں سمندر کا ستارہ یا ایک قسم کا پرندہ شامل ہیں۔
عاصم جوفا
عاصم عربی نام ہے جس کے معنیٰ ڈھال، حفاظت کرنے والا یہ بچانے والا کے ہیں۔
پاکستان میں والدین اب صرف خوبصورتی یا فیشن کی بنیاد پر نام نہیں رکھ رہے، بلکہ وہ ان ناموں کے ذریعے اپنے بچوں کے لیے محبت، تحفظ، خوشحالی اور ایک روشن مستقبل کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔
You May Also Like
Choosing a Christian name for your son is an act of deep significance, a way to infuse his identity with the timeless values and beliefs that matter most to you. These 100 Christian boy names have been thoughtfully selected to encompass biblical heritage, virtues, and the steadfast spirit of Christianity.
Read MoreSelecting a Christian name for your daughter is a reflection of your deep-rooted values and beliefs, a tribute to the virtues that define your family. These 100 Christian girl names have been carefully chosen to encompass biblical heritage, saintly qualities, and the timeless spirit of Christianity.
Read MoreSelecting a Christian name for your precious child is a cherished endeavor, a testament to the values, faith, and aspirations you hold dear. These 100 Christian names, thoughtfully chosen, represent a spectrum of biblical significance, saintly virtues, and the enduring spirit of Christianity.
Read MoreIn the rich tapestry of Hindu culture, choosing a name for your baby boy is a momentous decision. These 100 Hindu boy names are not just labels; they are vessels of tradition, heritage, and profound meanings that reflect the ethos of ancient wisdom.
Read MoreThe process of naming your precious baby girl is an opportunity to infuse her identity with the grace, strength, and timeless wisdom of Hindu culture.
Read MoreSelecting the perfect name is an intricate art, blending tradition and contemporary significance. These 100 Hindu names, carefully curated, encapsulate the rich heritage, profound meanings, and enduring spirituality of Hindu culture.
Read More