سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

سونے کی قیمتوں میں اضا فے کے بعد ایک بار پھرحیرت انگیز کمی،ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 85ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ آج 10 گرام سونا 342 روپے کی کمی کے بعد 73559 روپے کا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 17ڈالر کی کمی کے 1459 ڈالر فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوگیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا  86 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 128 روپے مہنگا ہونے سے نئی قیمت 74ہزار 331 روپے ہوگئی تھی اور عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونا 6ڈالر مہنگا، نئی قیمت 1465 ڈالر ہوگئی۔

سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

علاوہ ازیں اس سے قبل گزشتہ ماہ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اصافے کے بعد فی تولہ سونا 200 روپے کمی سے 87 ہزار 250 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ دس گرام سونا 171 روپے کمی کے بعد 74 ہزار 803 روپے کا ہوگیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالرز کی نمایاں کمی کے بعد1486 ڈالر فی اونس ہوگیا جبکہ دیگر دھاتوں میں چاندی کی دو تولہ قیمت 1020 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سونے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہو گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.60 سے کم ہوکر 155.50 روپے کا ہوگیا تھا۔

  علاوہ ازیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 20 پیسے بڑھ گئی تھی۔


Click here for Online Academic Results

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.