پی آئی اے ،خسارے میں کمی، آمدن میں اضافہ

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا خسارہ 21ارب روپے سے کم ہو کر 5 ارب روپے پر آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 44 فیصد اضافہ رہا اور 75 فیصد آپریشنل نقصانات میں بھی کمی واقع ہوئی جبکہ آپریشنل نقصانات میں بھی 75 فیصد کمی آئی۔

ذرائع کے مطابق چھ ماہ میں نیٹ آپریٹنگ خسارے کی مد میں 48.7 فیصد کی کمی ہوئی تاہم یکم جنوری 2019 سے جون 2019 تک کی پی آئی اے کی کارکردگی میں بھی شانداراضافہ رہا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں 36 فیصد کمی ہوئی، مالی سال 2018 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو38 ارب 50 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا جو کہ اب 32 ارب رہ گیا جبکہ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی میں 29 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو 94 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.